کراچی میں ایبولا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آگیا ، مریض کو جناح ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کر دیا گیا۔
ملیر کا رہائشی محمد ہارون لاِئبیریا سے براستہ مراکش اور قطر کراچی پہنچا ۔ کراچی ائیرپورٹ پر اسے ایبولا وائرس میں مبتلا ہونے کے شبہ میں وہاں قائم قرنطینہ میں رکھا گیا ، بعد میں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں حکومت نے ایبولا وائرس میں مبتلا مریض کے لئے پہلے ہی آئیسولیشن وارڈ بنا دیا تھا۔ مریض کے لواحقین کو اس کے بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے۔