جانیں بغیر کسی گولی کے سر درد سے نجات کے طریقے

جانیں بغیر کسی گولی کے سر درد سے نجات کے طریقے فائل فوٹو جانیں بغیر کسی گولی کے سر درد سے نجات کے طریقے

سر کے درد میں لوگ یا تو چائے پی لیتے ہیں یا پھر درد کی گولی کھا لیتے ہیں. جب کہ درد کی وجہ سمجھنا بھی ضروری ہے. اس آرٹیکل میں ہم آپ کو سر درد سے نجات کے کچھ سادہ طریقے بتائیں گے.

پانی
سر کے درد کی بڑی وجہ پانی کی کمی ہے. جب بھی سر میں درد ہو تو ایک گلاس پانی پی لیں. اگر پانی کی کمی سے درد ہورہا ہوگا تو آدھے گھنٹے میں درد ختم ہوجائے گا. دن بھر میں کم سے کم 8 گلاس پانی پئیں.

ہلدی ملا دودھ
سوزش کی وجہ سے بھی سر درد ہوتا ہے. ہلدی ملا دودھ پینے سے سوزش کم ہوتی ہے اس لئے نیم گرم ہلدی ملا دودھ بھی پئیں.

میگنیشم کی کمی
جسم میں میگنیشم کی کمی سے بھی سر درد ہوتا ہے. میگنیشم پتوں والی سبزیوں مثلاً ساگ، مونگ پھلی، اخروٹ، مچھلی، پھلیوں، ثابت اناج، کیلے اور انجیر میں پایا جاتا ہے۔ ہر انسان کو روزانہ کم از کم 420 ملی گرام میگنیشم کی ضرورت ہوتی ہے.

لونگ
لونگ کو چبانے یا چائے میں ڈال کر پینے سے بھی سر درد میں افاقہ ہوتا ہے اس کے علاوہ لونگ کا قہوہ بنا کر بھی پیا جاسکتا ہے.

install suchtv android app on google app store