مہنگائی نے جہاں ہر چیز کو ناقابل دسترس بنا دیا ہے وہیں خواتین کے بے ضرر شوق یعنی میک اپ اور بیوٹی پراڈکٹس کو بھی پہنچ سے باہر بنا دیا ہے۔ ایسے میں ہم آپ کے لئے ایسے سستے ماسک کی ترکیب لے کر حاضر ہوئے ہیں جس سے چہرے کے دانے، داغ دھبے بھی ختم ہوجائیں گے اور اس ماسک میں موجود اجزاء چہرے کے لئے غذا کا کام کریں گے اور جلد صحت مند ہوجائے گی۔
اس کے لئے آدھا کیلا لے کر میش کر لیں اور دوسرے پیالے میں ایک بڑا چمچ ایلوویرا جیل، انڈا توڑ کر زردی سمیت ڈال دیں اور آدھے کا آدھا ٹکڑا وٹامن سی کی گولی کا ڈال کر مکس کریں پھر کیلے میں ملا کر آمیزہ بنا لیں۔
اگر آپ کی جلد بہت حساس ہے تو جلد پر پہلے مونگ پھلی کا تیل لگائیں اور ماسک اچھی طرح چہرے پر لگا کر ٹشو پیپر کی تہہ لگا لیں۔ تہہ کے اوپر دوبارہ ماسک لگائیں اور سوکھنے کے بعد ٹشو کو احتیاط سے اتار لیں۔
ماسک اتارنے کے بعد کیلے کے چھلکے سے 5 منٹ تک چہرے پر مساج کریں اور پھر چہرہ دھو لیں۔ ہفتے میں دو بار یہ ماسک استعمال کریں۔