آئی ڈراپس کے حوالے سے اہم خبر

 آئی ڈراپس ناپید فائل فوٹو آئی ڈراپس ناپید

ڈریپ نے مارکیٹ سے بعض آئی ڈراپس ناپید ہونے کی تصدیق کر لی۔

تفصیلات کے مطابق ڈریپ نے امراض چشم کی ادویات کی صورت حال جاننے کے لیے مارکیٹ سروے مکمل کر لیا،

سروے میں مارکیٹ سے امراض چشم کی بعض ادویات ناپید ہونے کی تصدیق ہو گئی۔

ڈریپ کے مطابق آئی ڈراپس کی صورت حال جاننے کے لیے مختلف شہروں میں سروے کیا گیا تھا،

جس میں مارکیٹ سے بعض آئی ڈراپس ناپید ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

ڈریپ کے مطابق مارکیٹ میں کومبیگان، لومیگان، الپاگان، کوسوپٹ آئی ڈراپس ناہید ہیں،

تاہم ناپید آئی ڈراپس کی متبادل ادویات مارکیٹ میں بہ آسانی دستیاب ہیں، جن میں برائیٹم، الوور، برائیموڈن، کوڈورزول برانڈز شامل ہیں۔

ڈریپ کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر مسائل کی وجہ سے آئی ڈراپس کی قلت پیدا ہوئی ہے

، اس لیے ڈاکٹرز مریضوں کو مارکیٹ میں دستیاب آئی ڈراپس برانڈز تجویز کریں اور مریضوں کو دستیاب متبادل آئی ڈراپس برانڈز سے متعلق رہنمائی فراہم کریں۔

 

install suchtv android app on google app store