سونف کا استعمال اور عینک سے چھٹکارہ

 آنکھوں کی بینائی فائل فوٹو آنکھوں کی بینائی

ہر انسان کی زندگی میں ایک ایسا وقت بھی آتا ہے جب اس کی قریب یا دور کی نظر کمزور ہوجاتی ہے، جس کا علاج یا تدارک فوری نہ کیا جائے یا اس میں احتیاط نہ برتی جائے تو وہ معاملہ سنگین صورتحال بھی اختیار کرسکتا ہے۔

نظر کی کمزوری کے بہت سے اسباب ہیں جو بینائی کی خرابی سمیت مختلف بیماریوں کا باعث بن سکتے ہیں لہٰذا ان پر فوری قابو پایا جاسکتا ہے۔

نظر کی کمزوری کے اسباب اور اس کے علاج کے حوالے سے ایک اہم نسخہ ناظرین کو بتایا جس پر عمل کرنے سے چند ماہ میں نظر کی کمزوری کی شکایت دور ہوسکتی ہے۔

ایک چھٹانک سونف کو ہاون دستے میں اچھی طرح کُوٹ لیں، یاد رہے کہ ہاون دستہ لکڑی کا یا پتھر کا ہونا چاہیے لوہے یا اسٹیل کا نہ ہو، سونف کو کوٹنے کے بعد چھان لیں اور باریک سفوف کو نکال لیں۔

اس کے بعد اس سفوف میں پسے ہوئے کابلی چنے کا سفوف بھی ہم وزن شامل کرلیں اور حسب ذائقہ مصری بھی ڈال لیں، اب اس پاؤڈر کو بچوں کیلیے آدھا چمچ اور بڑوں کیلئے ایک چائے کا چمچ دودھ میں ڈال کر صبح شام پلائیں۔

انہوں نے کہا ایک سے دو ماہ میں اس کا بہترین رزلٹ سامنے آجائے گا، اگر اس کے کھانے سے آپ سے سر میں درد شروع ہوجائے تو پریشان نہ ہوں کیونکہ اس کا مطلب ہے آنکھوں کی بینائی بہتر ہورہی ہے لہٰذا چشمے کا نمبر چیک کرائیں۔

انہوں نے بتایا کہ نظر کی کمزوری موروثی بھی ہوسکتی ہے اس کے علاوہ جو بچے اپنا زیادہ وقت کمپیوٹر کے آگے گزارتے ہیں یا موبائل فون کا زیادہ استعمال کرتے ہیں تو اس کا برا اثر ان کی آنکھوں پر پڑتا ہے اور جن کی نظر پہلے سے کمزور ہو تو ان کے چشمے کا نمبر بڑھ جاتا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store