زیادہ نیند یا کم، سائنسی تحقیق

نیندپر تحقیق فائل فوٹو نیندپر تحقیق

آپ جتنا کم سوئیں گے، آپ کا وزن اتنا ہی بڑھے گا۔تحقیق کاروں نے بتایا ہے کہ اگر آپ صرف 5 گھنٹے سوئیں گے تو آپ کے جسم میں 15 فیصد ”گھریلن“ (Ghrelin) نامی ہارمون بڑھ جائے گا، جو بھوک میں اضافہ کرتا ہے۔

چنانچہ آپ زیادہ کھائیں گے اور فربہ ہو جائیں گے، جب کہ وہ افراد جو آٹھ گھنٹے سوتے ہیں ان میں ”لیپٹن (Leptin) نامی ہارمون بڑھ جاتا ہے، جو بھوک کم کرتا ہے، لہٰذا وہ کم کھاتے ہیں اور موٹے نہیں ہوتے۔ یادداشت میں اضافہ ہو جائے گا دماغ میں نئی یادداشتیں محفوظ کرنے میں اچھی اور گہری نیند اہم کردار ادا کرتی ہے۔

ہارورڈ یونیورسٹی کی ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ ان افراد کی نسبت جو 12 گھنٹے جاگتے رہے، وہ افراد جنہوں نے 12 گھنٹے کی بھرپور نیند لی، انھوں نے پیانو پر اچھی دھنیں بجائیں، اس لئے کہ اچھی نیند لینے کی وجہ سے ساری دھنیں ان کے دماغ میں محفوظ رہیں۔

گہری اور پُرسکون نیند لینے سے آپ کی قوتِ مدافعت بڑھ جاتی ہے، اس لئے کہ سونے کے دوران نیند لانے والا ”میلاٹونن“ (Melatonin) نامی ہارمون پیدا ہوتا ہے، جو مانع تکسید (Antioxidant) ہے اور سرطان سے بچاتا ہے۔

وہ افراد جو فیکٹریوں اور کارخانوں میں رات کی شفٹ میں کام کرتے اور اپنی نیند کی قربانی دیتے ہیں، انھیں عام افراد کی نسبت سینے کا سرطان ہونے کے 70 فیصد امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

سرطان اور معدے میں ہونے والے زخموں کے اندمال کے لئے جس دوا کی ضرورت پڑتی ہے، وہ گہری و پُرسکون اور معمول سے تھوڑی سی زیادہ نیند ہے، جو جسم میں قدرتی طور پر تیار ہوتی ہے۔چنانچہ آپ کے لئے گہری اور پُرسکون نیند بہت ضروری ہے۔

روزانہ وقت پر نہ سونے یا کم نیند لینے سے جسم میں نشاستے (Carbohydrate) کے ہضم و جذب اور اس کی کارکردگی پر اثر پڑتا ہے، جس کی وجہ سے عمر میں اضافہ کرنے والے عوامل کی رفتار بڑھ جاتی ہے اور آپ جلد بڑھاپے کی دہلیز تک پہنچ جاتے ہیں۔

اگر آپ روزانہ سات یا آٹھ گھنٹوں کی نیند لیں گے تو آپ کی عمر ان افراد کی نسبت طویل ہو جائے گی، جو روزانہ صرف ساڑھے چار گھنٹے سوتے ہیں۔

بچوں کی نیند پوری نہ ہو تو ان کے دماغ میں انتشار پیدا ہو جاتا ہے اور وہ چڑچڑے اور بدمزاج ہو جاتے ہیں۔نیند کی کمی انھیں اضمحلال و افسردگی (ڈپریشن) کی کیفیت میں مبتلا کر دیتی ہے۔

ایسے بچے سگریٹ بھی پینا شروع کر دیتے ہیں اور منشیات استعمال کرنے والے بچوں کی صحبت بھی اختیار کر سکتے ہیں۔والدین کو چاہیے کہ وہ بچے کے سونے جاگنے اور پڑھنے کے اوقات ضرور مقرر کریں۔

install suchtv android app on google app store