رمضان میں آدھے سر کا درد کیسے دور کریں؟ 3 آزمودہ ٹوٹکے

رمضان میں آدھے سر کا درد کیسے دور کریں؟ 3 آزمودہ ٹوٹکے فائل فوٹو رمضان میں آدھے سر کا درد کیسے دور کریں؟ 3 آزمودہ ٹوٹکے

آدھے سر کا درد یا مائیگرین ویسے ہی کسی مصیبت سے کم نہیں البتہ رمضان میں اس کی اذیت اس لئے بڑھ جاتی ہے کیونکہ روزے کی حالت میں دوا وغیرہ نہیں کھائی جاسکتی. اس لئے آج ہم 3 ایسی ٹپس بتائیں گے جس سے اگر روزے کے دوران کسی کو درد اٹھے تو فوری آرام حاصل کیا جا سکے.

سرسوں کے پاؤڈر میں ایلائل آیسوتھیوسائنیٹ موجود ہوتا ہے جو خون کی گردش کو بڑھاتا ہے. پاؤں میں گردش کرتا خون اکثر سر کی شریانوں میں خون کا بہاؤ کم کردیتا ہے اس لئے ایک باتھ ٹب میں نیم گرم پانی میں مسٹرڈ پاؤڈر ملائیں اور آدھے گھنٹے کے لئے پاؤں ٹب میں ڈبو دیں تاکہ خون کی گردش معمول پر آجائے. اس سے آدھے سر کا درد جاتا رہے گا.

کسی تولیے کو برف کے پانی میں ڈبو کو ماتھے اور گردن کے پچھلے حصے پر ٹکور کریں. یہ عمل 15 سے 20 منٹ تک کریں. اس سے سوزش کا اثر کم ہوتا ہے اور خون کی نالیاں کھل جاتی ہیں.

اگر آپ کو اکثر و بیشتر مائیگرین کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو اپنے پاس پیپر منٹ آئل ضرور رکھا کریں. یہ ٹھنڈا اثر رکھتا ہے. ٹھنڈے پانی میں چند قطرے یہ تیل شامل کریں اور کپڑے کو اس میں ڈبو کر ماتھے اور گردن پر لگائیں.

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزے میں سر کا درد پانی اور شوگر کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے اس لیے سحر و افطار میں ان چیزوں کا خیال رکھیں. جسم میں پانی کی کمی ہر گز نہ ہونے دیں.

install suchtv android app on google app store