رمضان میں کون سے مشروبات صحت کیلئے بہترین ہیں؟

رمضان میں کون سے مشروبات صحت کیلئے بہترین ہیں؟ فائل فوٹو رمضان میں کون سے مشروبات صحت کیلئے بہترین ہیں؟

صحیح کھانے اور پینے کا انتخاب ایک اہم ترین چیز ہے جس کی اہمیت رمضان المبارک میں اور زیادہ بڑھ جاتی ہے تاکہ بیماریوں سے بچتے ہوئے پورے روزے رکھ کر زیادہ سے زیادہ عبادت کی جاسکے۔

طویل وقت کے روزے رکھنے کے دوران ہمیں ہمیشہ اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ افطار اور سحری کے درمیان ایسی غذاؤں کا استعمال کیا جائے جو ہمیں فائدہ پہنچائیں اور توانائی فراہم کریں اور جو ہمیں اگلے دن کے روزے کے لیے بھی تندرست رکھے۔

ماہرین کے مطابق کچھ آسان اور بہترین مشروبات کو افطار اور سحری کے درمیان کسی بھی وقت استعمال کر کے بہترین فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

پانی
سب سے پہلے تو پانی کیونکہ یہ مشروبات کا بادشاہ ہے جو جسم کو ہائیڈریشن اورتوانائی فراہم کرتا ہے اور ہاضمے میں مدد کرتا ہے۔

کھجور اور دودھ
چند کھجوروں کو ایک کپ دودھ میں بھگو کر تقریباً 12 گھنٹے کے لیے چھوڑ کر اس سے فائدہ مند اور بھرپور مشروب تیار کر کے افطار کی جاسکتی ہے۔

یہ توانائی کے ساتھ ساتھ بلڈ شوگر کی معتدل سطح کو برقرار رکھتا ہے جو عام طور پر روزے کے اوقات میں کم ہو جاتی ہے۔

خوبانی یا اس کا جوس

خوبانی کا نام رمضان کے مہینے سے جڑا ہوا ہے، خوبانی فائبر اور وٹامن اے سے بھرپور ہوتی ہے جس میں ریٹینول بھی ہوتا ہے جو کہ جسم میں آسانی سے جذب ہونے والا مادہ ہے اور یہ ہاضمے کے عمل کو بڑھاتا ہے۔

پودینہ لیمنیڈ
لیموں، پانی اور پودینے کے پتوں سے بنا یہ ایک بہت مفید مشروب ہے جسے افطار کے دوران پیا جا سکتا ہے۔

یہ وٹامن سی اور فائبر سے بھرپور مشروب ہے جس میں ایک چمچ شہد بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔ اس مشروب کا ایک گلاس دن بھر کے روزے کے بعد آپ کو صحت یابی اور توانائی دینے کے لیے کافی ہے۔

کیلے کا ملک شیک

کیلے پوٹاشیم، فائبر، وٹامن سی اور بی 6 سے بھرپور ہوتے ہیں اور انہیں دودھ میں شامل کرلیا جائے تو اس کے فائدے مزید بڑھ جاتے ہیں۔

ایک سے دو کیلوں کا ملک شیک بھی سحری یا افطاری میں زبردست توانائی دینے کے لیے کافی ہے جو کہ اگلے دن روزہ رکھنے میں بھی آپ کی مدد کرے گا۔

بادام کا ملک شیک

10 سے 12 بادام کو ایک کپ پانی میں رات بھر بھگونے کے بعد انہیں چھیل کر ایک کپ دودھ میں ایک چمچ شہد، اور الائچی کے ساتھ شیک کرلیں۔ یہ مشروب غذائی فوائد سے بھرپور ہے جو آپ کو اگلے دن روزہ رکھنے کے لیے درکار توانائی فراہم کرتا ہے۔

ٹماٹر اور سیب کا جوس

یہ مشروب وٹامنز، آئرن اور فائبر سے بھرپور ہوتا ہے۔ چھلے ہوئے سیب کو ٹماٹر کے ساتھ ملا کر اس میں تھوڑا سا پانی، کچھ لیموں کے قطرے اور ایک چمچ شہد شامل کیا جاسکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store