رات گئے تک جاگنے کی عادت کا بڑا نقصان جان لیں

رات گئے تک جاگنے کی عادت کا بڑا نقصان جان لیں فائل فوٹو رات گئے تک جاگنے کی عادت کا بڑا نقصان جان لیں

اگر آپ رات کو دیر سے سوکر دن چڑھنے کے بعد جاگتے ہیں تو یہ جان لیں کہ آپ کی صحت کو شدید خطرات لاحق ہیں، جس کے آپ خود ذمہ دار ہیں۔

امریکا کی کولوراڈو یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق رات کو دیر تک جاگنے سے ہمارے جسم کے اندرونی نظام کا توازن بگڑ جاتا ہے، جینیات کو پہنچنے والے نقصانات کی وجہ سے صحت سے متعلق کئی مسائل جنم لے سکتے ہیں۔

نیند سے متعلق کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ رات کو دیر تک کام کرنے سے جسم کی اندرونی گھڑی کا توازن بگڑ جاتا ہے جو متعدد پیچیدگیوں کا باعث بنتا ہے۔

جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے نیند انتہائی ضروری عمل ہے جو فطرت کا تقاضہ بھی ہے، زندگی کے نشیب و فراز اور مشکلات کے دباؤ کی وجہ سے بعض لوگ 24 گھنٹے تک نیند سے دور رہتے ہیں۔

گزشتہ کئی تحقیقوں میں بھی رات دیر تک جاگنے والوں میں نیند کی کمی کی وجہ سے ذیابیطس، دل کے دورے اور کینسر کے خطرے کی نشاندہی کی گئی تھی تاہم ماہرین نے کہا کہ ایک رات مسلسل جاگ کر کام کرنے کے منفی اثرات ڈی این اے کے فطری اجزائے ترکیبی میں انتہائی تیزی سے بگاڑ کی صورت پیدا کرتے ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ ہمارے جسم میں تقریباً 6 فیصد ایسی جینز ہیں جن میں یہ قدرتی گھڑی موجود ہے جن کی سرگرمی دن کے بعض اوقات کے لیے مخصوص ہوتی ہے ان میں کچھ سیکیڈین جین رات میں فعال ہوتی ہیں جبکہ کچھ جین دن کے وقت زیادہ فعال رہتی ہیں۔

محققین کا کہنا تھا کہ 7 سے 9 گھنٹے اکثر افراد کے لیے نیند کا مثالی دورانیہ سمجھا جاتا ہے مگر اس کا انحصار ہماری جینز پر بھی ہوتا ہے۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ نیند کا دورانیہ 6 گھنٹے تک لانے کے دوران اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ اس کا معیار اچھا ہو۔

install suchtv android app on google app store