سردرد میں مبتلا شہری کی کھوپڑی لکڑی کے چمچے برآمد، ڈاکٹر حیران

سر درد میں مبتلا  شخص کی کھوپڑی سے چین کے روایتی لکڑی کے چمچے chopsticks برآمد ہوئے ہیں فائل فوٹو سر درد میں مبتلا شخص کی کھوپڑی سے چین کے روایتی لکڑی کے چمچے chopsticks برآمد ہوئے ہیں

ایک ویتنامی شخص جو چند مہینوں سے شدید سر درد میں مبتلا تھا، اس کی کھوپڑی سے چین کے روایتی لکڑی کے چمچے chopsticks برآمد ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویتنام کے صوبے کوانگ بِن کا رہائشی ایک شہری کو 5 ماہ سے سر میں درد تھا اور حتیٰ کہ بینائی سے محروم ہوچکا تھا۔

نامعلوم شخص کو شہر ڈونگ ہوئی کے کیوبا فرینڈشپ اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ متاثرہ شخص کی ناک سے سیال بھی خارج ہونے لگا تھا۔

پوچھے جانے پر اس شخص نے علامات کی کوئی ممکنہ وجہ ظاہر نہیں کی۔ لیکن جب سی ٹی اسکین کرایا گیا تو اس میں نیوموسیفیلس ظاہر ہوا جو اس حالت کو کہا جاتا ہے جس میں دماغ کے حصوں میں ہوا پھنس جاتی ہے۔

سی ٹی اسکین متاثرہ شخص کی ناک سے اس کے دماغ تک جانے والی دو چیزیں بھی دکھائی دیں جو کہ جسم کا حصہ نہیں تھیں۔ جب ان کا معائنہ کیا گیا تو وہ چاپ اسٹکس نکلیں۔

install suchtv android app on google app store