سردیوں کے موسم کو بڑی تعداد میں لوگ پسند کرتے ہیں کیونکہ اس موسم کے کھانے، اس کی دھوپ اور لمبی راتیں، گرم کپڑے ہر چیز اپنی جگہ ایک الگ ہی مزہ دیتی ہے۔
یہ تمام چیزیں ایک طرف اور سرد موسم کے مشروبات کا مزہ ایک طرف ہے، سردیوں میں استعمال کیے جانے والے یہ مشروبات ناصرف غذائیت کی بنا پر بے حد مفید ہوتے ہیں بلکہ بے حد مزیدار بھی ہوتے ہیں۔
سردیوں کے موسم کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ اس موسم میں بہت مزیدار اور صحت بخش پھل آتے ہیں۔ گاجر اور مالٹے غذائیت سے بھرپور پھلوں کی فہرست میں اول درجے پر ہیں۔
سرد موسم کے چند صحت بخش مشروبات:
دودھ اور ہلدی
سردیوں میں نیم گرم دودھ میں ہلدی ڈال کے استعمال کرنے سے جسم میں گرمی پیدا ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ دودھ ہڈیوں کو مضبوط بنا کر کمزوری سے بھی بچاتا ہے۔
اس مشروب کی خاص بات یہ ہے کہ یہ نا صرف سردیوں بلکہ گرمیوں میں بھی یکجا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ دل کے مریضوں کے لیے بھی بے حد مفید ہے۔
میوہ جات اور دودھ
گرم دودھ میں میوہ جات جن میں بادام، اخروٹ، پستہ اور کاجوشامل ہیں، ان کو پیس کر ڈالنے سے نا صرف ایک مزے دار بلکہ بے حد غذائیت سے بھر پور مشروب تیار ہوجاتا ہے، یہ شدید ٹھنڈ میں جسم کو گرم رکھتا ہے۔
اس کے علاوہ بچوں کے لیے بھی یہ مشروب بہت زیادہ مفید ہے اور اگر اس میں چاکلیٹ یا کوئی اور فلیور بھی ڈال لیا جائے تو اس کا مزہ دوبالا ہوجاتا ہے۔
گاجر ، مالٹا اور سیب کا جوس
گاجر، مالٹے اور سیب کا مکس مشروب صحت کے لیے بے حد مفید ہے۔ گاجر میں موجود وٹامن ڈی ہڈیوں کے لیے بے حد مفید ہے اور سیب بھی صحت کے لیے ایک نہایت بہترین پھل ہے۔ یہ مشروب پاکستان بھر میں سردیوں کے موسم میں سب سے زیادہ استعمال ہوتا ہے۔
یہ مشروب جسم میں خون کی کمی کو پورا کر کے جسم میں خون کی مقدار کو بہتر کرتا ہے۔
ادرک اور مصالوں کا قہوہ
ادرک کا کہوا سردیوں کے لیے بہت مفید ہے۔ اس کہوے میں شہد ڈال کر استعمال کرنے سے نا صرف اس کہوے کا ذائقہ دوبالا ہوجا تا ہے بلکہ اس کی افادئیت بھی مزید بڑھ جاتی ہے۔
سبز چائے
سبز چائے کا کہوا ایک مخصوص انداز سے تیار ہوتا ہے۔ یہ چائے سردی کی شدت کم کرنے کے لیے مفید ہے۔ اس کے علاوہ اس چائے میں میوہ جات کا استعمال کر کے اس کی غذائیت کو مزید بڑھایا جاسکتا ہے۔