انار کے صحت پر حیرت انگیز فوائد

انار فائل فوٹو انار

انار کو چھیلنا تو بہت مشکل لگتا ہے مگر اس کے رسیلے سرخ دانوں کو کھانے سے ساری محنت وصول ہوجاتی ہے۔

ذائقے سے ہٹ کر یہ مزیدار پھل صحت کے لیے بھی بہت زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔اس کو کھانے سے جسم صحت مند ہوتا ہے اور مختلف امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

انار کے چند فوائد جاننا آپ کے لیے اس پھل کا مزہ دوبالا کردے گا۔

فائبر کے حصول کا اچھا ذریعہ

انار کے دانوں سے بھرے آدھے کپ سے جسم کو 5 گرام فائبر ملتا ہے جو دن بھر کے لیے درکار مقدار کے 18 فیصد حصے کے برابر ہوتا ہے۔ انار میں ایسے فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو آسانی سے جسم میں جذب نہیں ہوتا۔

فائبر کی یہ قسم نظام ہاضمہ کو صحت مند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور قبض سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔ اسی طرح بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنا آسان ہوجاتا ہے جبکہ بے وقت بھوک بھی محسوس نہیں ہوتی۔

خون کی شریانوں کے لیے مفید

انار جسم میں نائٹرک آکسائیڈ کے اثر کو بڑھاتا ہے جس سے خون کی شریانیں کشادہ ہوتی ہیں۔ نائٹرک آکسائیڈ سے جسمانی سرگرمیوں کے دوران خون کا بہاؤ بھی بہتر ہوتا ہے۔

کینسر کا خطرہ کم ہوتا ہے

جیسا اوپر درج کیا جا چکا ہے کہ انار اینٹی آکسائیڈنٹس کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو خلیات کو تکسیدی تناؤ سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ کچھ تحقیقی رپورٹس کے مطابق انار کھانے سے مثانے، بریسٹ، پھیپھڑوں اور آنتوں کے کینسر سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔

اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور

انار کے دانوں میں پولی فینول اینٹی آکسائیڈنٹس کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔ پولی فینولز ایسے مرکبات ہیں جو خلیات کو نقصان پہنچانے والے غیرمستحکم مالیکیولز کا مقابلہ کرتے ہیں۔

ان مالیکیولز کو فری ریڈیکلز بھی کہا جاتا ہے۔ انار میں پولی فینولز کی ایک قسم فلیونوئڈز موجود ہوتی ہے جو صحت کے لیے بہت زیادہ مفید ہے جبکہ مختلف امراض جیسے ہائی بلڈ پریشر اور کینسر کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔

install suchtv android app on google app store