جانیے انگور کا تیل بالوں کی نشوونما میں کس طرح مددگار ہے؟

انگور کا تیل فائل فوٹو انگور کا تیل

لمبے اور چمکتے بال تمام خواتین کی خواہش ہوتے ہیں جس کے حصول کیلئے وہ مختلف قسم کےگھریلو ٹوٹکے اور مہنگی مصنوعات کا استعمال کرنے سے گریز نہیں کرتیں۔

بالوں کی قدرتی طریقوں سے دیکھ بھال بہت زیادہ اہمیت رکھتی ہے اور بہت سے پودوں پر مبنی تیل بالوں کی کنڈیشننگ کے لیے مؤثر ثابت ہوئے ہیں۔ انگور کے بیج کے معیاری عرق کو دل کی بیماری، ذیابیطس اور کینسرسے متعلق صحت کے مسائل کے علاج کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے.

یہی نہیں بلکہ انگور کے تیل کا عرق قدرتی طور پر بالوں کی نشوونما کی رفتار کو بڑھا سکتا ہے لہذا ، اگر آپ بالوں کے فولیکلز کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں اوراپنے بال لمبے کرنا چاہتے ہیں تو انگورکا تیل بہت فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔

یہ آپ کے بالوں کی دیکھ بھال کے نظام کے لئے گیم چینجرہے۔ انگور کے تیل میں موجود خوشبو اسے بالوں پر لگانے کے لیے مثالی بناتی ہے۔

انگور کا تیل بالوں کے بڑھانے کے لیے انتہائی مؤثر ثابت ہوتا ہے۔ بالوں پر انگور کے تیل کے استعمال کے کچھ فوائد ہیں۔

بالوں کا گرنا کم کرتا ہے
انگور کے تیل میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات ہوتی ہیں جو بالوں کے جھڑنے کو کم کرنے میں مدد کرتی ہیں ۔ اسے اپنے بالوں پر لگا کر آپ بالوں کو جھڑنے سے روک سکتے ہیں اورگھنے بال حاصل کر سکتے ہیں۔

بالوں کو پتلا ہونے سے روکتا ہے
انگورکا تیل بالوں کو پتلا ہونے سے روک کرانہیں ٹوٹنے سے بچاتا اور مضبوط بناتا ہے تا کہ وہ صحت مند دکھیں۔

بالوں کی نشوونما کو بڑھاتا ہے
انگور کا تیل وٹامن ای سے بھرپور ہوتا ہے وٹامن ای اور اس کے سپلیمنٹس میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات ہوتی ہیں جو بالوں کی نشوونما کو فروغ دینے کے لیے بالوں کے فولیکلز کو مضبوط کرنے میں مدد دیتی ہیں .

بالوں کو نمی بخشتا ہے
انگورکے تیل میں وٹامن ای کی اینٹی آکسیڈنٹ سرگرمی آپ کے سرمیں خون کے بہاؤ کو بڑھاتی ہے اور بالوں کو قدرتی طور پر نمی بخشتی ہے۔ بالوں کو مضبوط اور چمکداررکھنے کے لیے اپنے سر کو ہمیشہ موئسچرائزکرکے رکھیں۔

 

خشکی سے نجات

انگور کا تیل قابل ذکر اینٹی مائکروبیل خصوصیات رکھتا ہے جراثیم کش ایجنٹ ہونے کی وجہ سے خشکی اورسر کے دیگر انفیکشن جیسے سیبورہیک ڈرماٹائٹس ، فولیکولائٹس وغیرہ کواس کی بدولت روکا جاسکتا ہے ۔

بالوں کی دوبارہ نشوونما میں مدد
انگور کا تیل لینولینک ایسڈ سے بھرا ہوا ہے جو کہ بالوں کے فولیکلز کو غذائی اجزاء فراہم کرنے کے لئے اہم ہے. یہ ٹشو اور خون کی شریانوں کی تشکیل میں مدد کرتا ہے اور مؤثر طریقے سے نئے بالوں کی افزائش میں مدد دیتا ہے۔

install suchtv android app on google app store