ڈپریشن سے نجات حاصل کرنے میں کیا چیز مددگار ثابت ہوسکتی ہے؟

ڈپریشن سے نجات حاصل کرنے میں کیا چیز مددگار ثابت ہوسکتی ہے؟ فائل فوٹو ڈپریشن سے نجات حاصل کرنے میں کیا چیز مددگار ثابت ہوسکتی ہے؟

لیموں کی خوشبو آپ کو افسردگی اور اضطراب کے حملوں کی صورت میں آپ کی مدد کرسکتی ہے

لیموں کے بہت سے فوائد ہم سنتے آئے ہیں یہ ہماری روزمرہ کی خواراک میں استعمال ہونے کے ساتھ ساتھ ڈی ٹاکس میں بھی اہم کام کرتا ہے وزن کو کم کرنا ہو چاہے سلاد میں استعمال کرنا ہو یہی نہیں بلکہ گرمی کی شدت سے بچنے میں بھی لیموں پانی اہم ہوتا ہے۔

لیموں دراصل وٹامن سی کا بہترین ذریعہ ہوتے ہیں یہ صحت مند ’فائٹونیوٹرینٹس‘ سے بھرے ہوتے ہیں۔ یہ فائٹو نیوٹرینٹس آپ کے جسم کے اندر نام نہاد فری ریڈیکلز کی تلاش میں جاتے ہیں جوکہ نقصان کا سبب بنتے ہیں۔

اسی لئے اگر آپ اپنی صبح کا آغاز لیموں کے رس کے ساتھ ایک گلاس نیم گرم پانی پینے سے کرتے ہیں تو اس کی بدولت ہاضمے کو تیز کرنے میں مدد مل سکتی ہے اور یہ آپ کی جلد کو بہتر بنانے میں مدد کرسکتا ہے۔

اگر آپ اپنے لیموں کے پانی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو اسے صبح خالی پیٹ پینا ضروری ہے۔ اس طرح جب آپ کے جسم کو زہریلے مادوں سے صاف کرنے کی بات آتی ہے تو یہ سب سے زیادہ مؤثر ہوگا۔ اس کے علاوہ، یہ وزن میں کمی میں بھی مدد کرتا ہے.

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ڈپریشن اور اضطراب کی کیفیت میں بھی لیموں آپ کی مدد کرتا ہے۔

لیموں کی خوشبو میں جراثیم کش خصوصیات پائی جاتی ہیں جوکہ آپ کی ذہنی حالت کو متاثر کرسکتی ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ لیموں کی خوشبو آپ کو افسردگی اور اضطراب کے حملوں کی صورت میں آپ کی مدد کرسکتی ہے اور کمرے میں ایک مثبت ماحول پیدا کرتی ہے.

 

اس کے لئے آپ کو صرف ایک چیز کی ضرورت ہے اوروہ ہیں چند لیموں۔ ایک لیموں کے اوپری حصے کو کاٹ لیں اس کے بعد اس کوچار حصوں میں اس طرح سے کاٹیں کہ وہ حصے مکمل طور پرالگ نہ ہوں۔

کٹے ہوئے لیموں کو اپنے بستر کے ساتھ ایک پیالے میں رکھیں اوراب خوشبو کو اپنا کام کرنے دیں۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ یہ طریقہ اور بھی مؤثر ہو تواس کے لئے آپ کمرے کے ہر کونے میں کٹے ہوئے لیموں کے ساتھ ایک پیالہ رکھ سکتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store