جانیئے گھر سے چھپکلیوں کو بھگانے کے چند آزمودہ نسخے

جانیں گھر سے چھپکلیوں کو بھگانے اور کچن سے متعلق چند فائدے مند ٹپس فائل فوٹو جانیں گھر سے چھپکلیوں کو بھگانے اور کچن سے متعلق چند فائدے مند ٹپس

چھپکلیوں کو نحوست سمجھا جاتا ہے اور ان کا گھر میں منڈلانا ہر کسی کو کھٹکتا ہے لیکن بہت سے لوگ اس سے ڈرتے ہیں جس کی وجہ سے اسے مار نہیں پاتے اور چھپکلی موقع کا فائدہ اٹھا کے بھاگ جاتی ہے۔ اگر آپ کے ساتھ بھی یہی مسئلہ ہے تو بتائی گئی ٹپ آزمائیں اور بغیر ڈرے چھپکلی بھگائیں۔

ٹپ نمبر 1:
کچن سے چھپکلیوں کو دور رکھنے کیلیئے آپ رات کو کافور کی گولیاں چولہے کے اردگرد، کچن کاؤنٹر اور کیبنٹ وغیرہ میں رکھ دیں، اس کی خوشبو چھپکلی کو ناگوار لگتی ہے جس کی وجہ سے وہ آپ کے کچن کا رخ نہیں کرئے گی۔ اسکے علاوہ چولہے کے پاس پیاز کے چھلکے اتار کر رکھنے سے بھی چھپکلی کھانے کی پتیلی کے پاس نہیں آتی۔

لیکن اس بات کا دھیان لازمی رکھیں کہ رات کو کچن صاف کرنے کے بعد ہر ایک چیز کو ڈھاک کر رکھیں، برتنوں کو کھلا نہ چھوڑیں، کیونکہ احتیاط تدبیر سے بہتر ہے۔

ٹپ نمبر 2:
کچن سنک کی بدبو اور چکنائی صاف کرنے کیلیئے اس میں چاروں طرف تھوڑا سا نمک ڈالیں اور پھر اوپر سے سرکہ ڈال کر برتن دھونے والی تار یا اسکوچ برائیڈ سے سنک کو صاف کریں، ایسا کرنے سے اس میں نئی س چمک آجائے گی۔

ٹپ نمبر 3:
پھول گوبھی خرید کر گھر لانے کے بعد اس کے اوپر کے پتّے لازمی ہٹا دیا کریں، کیونکہ یہ نہ جانے کتنی جگہوں سے ہوتے ہوئے آپ کے پاس آتے ہیں۔ اسکے علاوہ اسے چولہے پر رکھ کے تھوڑی دیر آگ لگائیں، ایسا کرنے سے اسکا ذائقہ بھی اچھا ہوگا اور جراثیم بھی مر جائیں گے۔

install suchtv android app on google app store