کیا آپ وٹامن ڈی کی کمی کی نشانیاں اور علامات جانتے ہیں؟

وٹامن ڈی ایک ایسا جز ہے جو مچھلی، سرخ گوشت اور انڈوں میں پایا جاتا ہے۔ فائل فوٹو وٹامن ڈی ایک ایسا جز ہے جو مچھلی، سرخ گوشت اور انڈوں میں پایا جاتا ہے۔

ہمارا جسم مخصوص وٹامن اور عناصر پر انحصار کرتا ہے تاکہ باقاعدگی کے ساتھ وظائف انجام دے سکے۔

ان وٹامنز میں وٹامن ڈی ایک ایسا جز ہے جو مچھلی، سرخ گوشت اور انڈوں میں پایا جاتا ہے۔ تاہم، وٹامن ڈی کی زیادہ مقدار سورج کی روشنی سے ہی حاصل کی جاتی ہے۔

ماہرین صحت نے ایسی چھ علامات بتائیں ہیں جن سے وٹامن ڈی میں کمی کے متعلق پتہ لگایا جا سکتا ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ جہاں اکثر افراد میں وٹامن ڈی کی کمی علامات نہیں دِکھتیں وہیں بہت سے افراد میں بہت سی علامات واضح بھی ہوسکتی ہیں جو اس کی کمی کی نشان دہی کرتی ہیں۔

صحت کے ماہرین کے مطابق ان علامات میں تھکان، خراب مزاج، ہڈی اور پٹھوں میں درد، ہاضمے کے مسائل، اکثر بیماری کا احساس اور منہ کی خراب صحت شامل ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اومیگا-3 فیٹی ایسڈ سے بھرپور مچھلیاں وٹامن ڈی کا ذخیرہ رکھتی ہے جبکہ جگر، مکھن، انڈے کی زردی اور مشروم بھی اپنے اندر وٹامن ڈی اچھی خاصی مقدار رکھتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store