لوبیا کے صحت پر حیرت انگیز فوائد

لوبیا فائل فوٹو لوبیا

لوبیا کے غیرمعمولی طبی فوائد سامنے آتے رہتے ہیں اور اب امریکی ماہرین نے میکسیکو کی سیاہ لوبیا اور دھبے دار بڑی (پنٹو) لوبیا میں نئے مرکبات دریافت کئے ہیں جو غیرمعمولی طبی خواص رکھتے ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یونیورسٹی آف الینوائے اربانا شیمپین اور میکسیکو کے کچھ تحقیقی اداروں نے دھبے دار بڑی (پِنٹو) لوبیا اور سیاہ (بلیک) لوبیا کی اوپری جلد اور دیگر حصوں کو لے کر ان پر تحقیق کی ہے۔

ماہرین نے میکسیکو کے چیاپاس علاقے سے دو اقسام کی لوبیا جمع کی ہیں جن کی رنگت سیاہ اور گہری سرخ تھی۔ ماہرین یہ جان کر حیران رہ گئے کہ ان میں فینولِک ایسڈ اور دیگر اہم اجزا کی غیرمعمولی مقدار تھی جو جسمانی سوزش کم کرتی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آکسیڈیشن عمل کو بہتر بناتی ہے۔ واضح رہے کہ جسم کے اندر مسلسل اندرونی جلن یا سوزش امراضِ قلب سے لے کر کینسر تک کی وجہ بن سکتی ہے۔

دوسری اہم دریافت یہ ہوئی کہ دونوں اقسام کی لوبیا جسم میں فری ریڈیکلز بننے کے عمل کو روکتی ہے۔ ماہرین اس کی تصدیق کمپیوٹر الگورتھم اور سیمولیشن سے بھی کی گئی ہے۔

سیاہ لوبیہ میں اینتھوسیانِن نامی اہم کیمیکل بھی پایا گیا ہے جو اینٹی آکسیڈنٹ ہے اور اندرونی جلن کو روکتا ہے۔ ماہرین نے ہ بھی کہا ہے کہ دونوں لوبیا کے چھلکے میک اپ اور دیگر اشیا میں بھی استعمال ہوسکتے ہیں۔

ماہرین نے کہا ہے کہ دونوں اقسام کی لوبیا میں انسانی جلد کو تادیر تازہ اور جوان رکھنے کے خواص بھی موجود ہیں جو اسے مزید اہم بناتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store