دماغ میں زندہ کیڑا دیکھ کر نیورو سرجن حیران

انسانی دماغ سے زندہ کیڑا نکل آیا فائل فوٹو انسانی دماغ سے زندہ کیڑا نکل آیا

ہمارے ہاں جب کوئی اناپ شناپ بکنے لگے تو کہتے ہیں کہ اس کے دماغ میں کوئی کیڑا گھس گیا۔ یہ تصّورجسے محاورہ بھی کہہ سکتے ہیں، شاید کسی کہاوت سے وجود میں آیا ہو ۔ ممکن ہے کہ کسی انسان کے دماغ میں کوئی کیڑا پیدا ہوا اور وہ اول فول بولنے لگا۔ بس اسی واقعے سے اس تصّور نے جنم لیا کہ انسان کے دماغ میں کیڑاگھس جائے تو وہ باؤلا ہو جاتا ہے۔

تاہم دور جدید میں کسی انسان کے دماغ میں کبھی کوئی زندہ کیڑا نہیں پایا گیا تھا۔ مگر گزشتہ سال ایک آسٹریلوی خاتون کے ساتھ پیش آنے والے حیرت انگیز واقعے نے ثابت کر دیا کہ انسان کے دماغ میں کیڑا زندہ رہ سکتا ہے۔ گویا اردو محاورے کے پیچھے واقعی کوئی سچا واقعہ موجود ہو گا جس نے اسے جنم دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 64 سالہ خاتون کے دماغ میں زندہ کیڑا جنم لینے کا قصّہ یہ ہے کہ جنوری 2021ء میں اسے مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا۔ وہ ریاست نیوساؤتھ ویلز کی باسی تھی اور تین ہفتے سے بیمار۔ پہلے پیٹ میں درد ہوا، پھر دست آنے لگے۔ پھر بخار چڑھ گیا اور ٹھنڈے پسینے آنے لگے۔ جب محلے کے ڈاکٹر کی دوائی سے آرام نہ آیا تو وہ اسپتال پہنچ گئی۔

اب اسپتال کے معالج کا علاج شروع ہوا مگر افاقہ نہ ہو سکا۔ جون 2022ء تک وہ باتیں بھولنے لگی۔ اسے ڈپریشن نے بھی آ گھیرا۔ مقامی اسپتال کا معالج اس کی بیماری کی نوعیت سمجھ نہ سکا، لہذا خاتون کے اہل خانہ کو کہا کہ اسے دارالحکومت کینبرا میں واقع جدید سہولیات سے لیس اسپتال میں لے جائیں۔ کینبرا اسپتال میں جب خاتون کے دماغ کا ایم آئی آر اسکین ہوا تو پتا چلا کہ دماغ میں کچھ خرابی جنم لے چکی۔ یہ خرابی بذریعہ آپریشن دور کرنے کا فیصلہ ہوا۔

سری لنکن نژاد نیوروسرجن، ڈاکٹر ہری پریا بندی نے آپریشن کیا۔ مگر بیچاری سرجن کے وہم وگمان میں نہ تھا کہ خاتون کا دماغ کھولنے کے بعد اس میں سے ایک زندہ کیڑا نکل آئے گا۔ وہ تو مریضہ کے دماغ میں ایک مچلتا ، کدکداڑیاں مارتا سرخ رنگ کا کیڑا دیکھ کر دم بخود رہ گئی۔

یہ جدید طب کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ ایک زندہ انسان کے دماغ میں دوڑتا بھاگتا کیڑا پایا گیا۔ بہرحال اس نے تگ ودو کے بعد کیڑا پکڑا اور ایک چھوٹے سے مرتبان میں محفوظ کر لیا۔ وہ پھر سیدھی اسپتال میں چھوتی امراض کے ڈاکٹر کے پاس پہنچی جو اتفاق سے سری لنکن ہی تھا۔

install suchtv android app on google app store