جانیئے لیموں پانی کے چند حیران کن فوائد

لیموں پانی فائل فوٹو لیموں پانی

لیموں کو جہاں کھانوں کا ذائقہ بڑھانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے وہیں اس کے بے شمار طبی فوائد بھی ہیں جنہیں آپ جان کر حیران رہ جائیں گے۔

یہ چھوٹی سی سبزی، جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرنے، چہرے کی رنگت صاف کرنے، وزن کم کرنے اور ایسے ہی انگنت فوائد کی حامل ہے اسے پانی کے ساتھ استعمال کرنے کے چند فوائد کا ذکر درج ذیل ہے جنہیں جان کر آپ بھی لیموں پانی کو اپنے روزمرہ کے معمول میں شامل کرنا چاہیں گے۔

وزن میں کمی

وزن میں کمی کے خواہشمند افراد کے لیے لیموں پانی ایک آئیڈیل ٹانک ہے ، لیموں پانی کے استعمال سے وزن میں کمی کا عمل تیز ہو جاتا ہے ، لیموں کے استعمال سے میٹا بالزم تیز ہوتا جس کے نتیجے میں بھی وزن میں کمی آتی ہے ، اگر آپ روزانہ ورزش کرنے کے عادی ہیں اور لیموں پانی بھی پی رہے ہیں تو آ پ کو اپنا مقررہ ہدف حاصل کرنے میں آسانی ہو گی ۔

خوشگوار موڈ کا احساس

لیموں میں پائے جانے والا قدرتی ’انویگوریٹنگ سینٹ ‘ کے سبب انسان کو ذہنی دباؤ اور پریشانیوں میں خود کو پر سکون رکھنے میں مدد ملتی ہے ، ہائی بلڈ پریشر انسان میں پریشانی اور ذہنی دباؤ کا احساس جگاتا ہے ، لیموں کے استعمال سے ہائی بلڈ پریشر کو نارمل رہنے میں بھی مدد ملتی ہے جس سے موڈ بہتر اور خوشگوار رہتا ہے ۔

صحت مند گردے

کیلشیم کے جمنے سے گردوں میں پتھری کی شکایت ہوتی ہے ، انسانی جسم میں موجود کیلشیم کے صحیح استعمال کے لیے وٹامن سی یعنی سٹریس پھلوں کا استعمال لازمی ہے ۔ سٹریس پھلوں کے استعمال سے کیلشم جم کر گردوں میں پتھری بننے کے بجائے جسم میں صحیح سے استعمال ہو پاتا ہے ۔

گردوں میں پتھری کی صورت میں معالجین لیموں پانی کا استعمال تجویز کرتے ہیں ، اس کے استعمال سے آپ ہائیڈریٹڈ بھی رہتے ہیں جو کہ گردوں کے درد سے بچنے کے لیے بہت لازمی ہے۔

مضبوط صحتمند بال

لیموں پانی آپ کے بالوں کو بھی صحت مند رکھنے میں مدد دیتا ہے اور لیموں میں پائے جانے والی خصوصیات بالوں کی جڑوں کو توانا کرتی ہیں اور بالوں کی افزائش میں اضافہ کرتی ہیں اس کے علاوہ لیموں پانی سے بالوں میں سے تیل بھی کم ہوتا ہے۔

بیماری سے جِلد کی صحتیابی

کیا آپ کے مسوڑھوں سے خون آتا ہے ایک گلاس نیم گرم پانی لیں اور اس میں لیموں کا رس ڈال کر اس پانی سے غرارے کریں آپ خود خون آنے میں کمی دیکھیں گے، لیموں پانی میں صفائی کی خاصیت ہونے کی وجہ سے اس سے بیماریوں سے مدد ملتی ہے اور یہ بیکٹیریا کو ہلاک کر کے خراب گلا ٹھیک اور بخار کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

قوت مدافعت میں اضافہ

لیموں وٹامن سی سے مالا مال ہوتا ہے جو قوت مدافعت کو توانائی بخشتا ہے اس سے نہ صرف جس کا نظام مدافعت بہتر ہوتا ہے بلکہ بیماریوں سے لڑنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

پھیپھڑوں کے لیے مفید

اگر آپ کو مسلسل سانس سے متعلق امراض مثلاً دمے یا سانس کی نالی میں ورم کے مسئلے کا سامنا ہے تو اس میں بھی لیموں پانی مدد دے سکتا ہے، اس سے لازمی نہیں کہ بیماری ختم ہوجائے لیکن روزانہ ایک گلاس پینے سے آپ کا نظام تنفس ضرور بہتر ہوسکتا ہے۔

لیموں پانی پینے کا طریقہ

لیموں ٹھنڈے اور گرم پانی میں استعمال کیا جا سکتاہے مگر نیم گرم پانی میں اس کے استعمال کے فوائد زیادہ ہیں ۔

لیموں کے سلائس بنا کر ایک جگ میں صاف پانی میں ڈال کر رکھ لیں اور اسے پیتے رہیں یا اپنی بوتل میں اس کے سلائس کاٹ کر ڈالیں لیں ۔

لیموں کے چھلکوں کو پھینکنے کے بجائے اسے پانی میں ڈال کر پئیں۔

لیموں اگر نچوڑ کر استعمال کرنا چاہتے ہیں تو بھی چھلکوں کو پھینکنے کے بجائے اسے پانی میں ڈال لیں ۔

بہترین باڈی ڈیٹاکس واٹر بنانے کے لیے ایک درمیانے سائز کے لیموں کو کاٹ کر اسے ایک پانی سے بھرے جگ میں ڈال کر ڈھانپ کر رکھ دیں ، فریزر میں بھی رکھ سکتے ہیں ، صبح نہار منہ اس کا ناشتے سے 30 منٹ پہلے استعمال کریں ۔

ذائقہ خوشگوار بنانے کے لیے لیموں پانی میں حسب ضرورت شہد یا پودینے کے پتے بھی ملائے جا سکتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store