جلد کو دانوں سے چھٹکارا دلانے میں مددگار غذائیں

جلد کو دانوں سے چھٹکارا دلانے میں مددگار غذائیں فائل فوٹو جلد کو دانوں سے چھٹکارا دلانے میں مددگار غذائیں

جلد کے مسائل بہت زیادہ عام ہوتے ہیں اور کیل مہاسوں یا دیگر کا سامنا وقتاً فوقتاً ہوتا رہتا ہے۔ یہ سب دھول مٹی، آلودگی، خارش یا کیمیکل کا نتیجہ ہوسکتا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ ناقص طرز زندگی اور نگہداشت نہ کرنا بھی اہم وجوہات ہیں۔

گرمیوں میں اکثر جسم میں پانی کی کمی اور پسینے کے باعث لوگوں کے چہروں اور جسم پر دانے نکل آتے ہیں لیکن ان غذاؤں کے استعمال سے دانوں سے بچ کر صحت مند اور چمک دار جِلد حاصل کی جاسکتی ہے۔

چقندر
جسم میں خون کی کمی کی وجہ سے بھی بہت سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔خون کی کمی دور کرنے میں چقندر اہم کردارادا کرتا ہے۔یہ فوری طور پر جلد کو صاف کرتا ہے اور چمکاتا ہے۔یہ چہرے سے کیل مہاسوں کو صاف کرتا ہے۔اس میں آئرن اور پوٹاشیم موجود ہوتا ہے۔یہ خون کو صاف کرنے میں مددفراہم کرتا ہے۔

ہم چہرے پر چقندر کے جوس کا ماسک بنا کر بھی لگا سکتے ہیں اس کے علاوہ اس کا ایک گلاس جوس بھی آپ کی جلد چمکانے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔اس سے آپ کے چہرے پر صحت مند چمک آئے گی۔

لیموں
اس میں وٹامن سی،وٹامن بی اور فاسفورس موجود ہوتا ہے۔یہ جلد کو چمکانے میں اہم ہے اس کے علاوہ یہ جلد کے مردہ خلیوں کو دور کرتا ہے۔اس میں سائٹرک ایسڈ موجود ہوتا ہے۔جو ہماری جلد کو صاف کرتا ہے۔یہ خون میں سے زہریلے مادوں کو ختم کرتا ہے۔ہم اس کا استعمال سکنجبین میں بھی کرسکتے ہیں اس کے علاوہ ہم سلاد پر چھڑک کر بھی اسکا استعمال کرسکتے ہیں۔

سونف
اگرآپ اپنی جلد پر قدرتی چمک چاہتے ہیں تو سونف کا استعمال لازمی کریں۔یہ سوجن کو کم کرتی ہے۔جسم سے زہریلے مادوں کو نکالتی ہے۔اس کے علاوہ یہ ہاضمے کو بھی بہتر بناتی ہے۔اور ہمارے چہرے کی قدرتی رنگت کو برقرار رکھتی ہے۔

دہی
اس میں اینٹی فنگل اور اینٹی بیکٹریل خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو ہماری جلد کو صاف کرنے کے لئے مفید ہے ۔ہمیں اپنے چہرے کی چمک کے لئے صبح ناشتے میں اس کا استعمال لازمی کرناچاہیے۔

سبز چائے
بہت سے مطالعات سے علم ہوا ہے کہ سبز چائے چہرے سے کیل مہاسوں کو ختم کرتی ہے۔ہم اس کو اپنے چہرے پر بھی لگا سکتے ہیں اور اس کا قہوہ بھی پی سکتے ہیں۔

گاجر
اس میں وٹامن سے موجود ہوتا ہے جو ہماری آنکھوں کی روشنی کے لئے مفید ہے۔اگرآپ اپنی آنکھوں کی روشنی کو تیز کرنا چاہتے ہیں تو اس کا استعمال لازمی کریں۔اس کے ساتھ ساتھ یہ ہمیں جلد کے بہت سے فوائد فراہم کرتی ہے۔صحت مند جلد کے لئے ہمیں گاجر کا استعمال لازمی کرنا چاہیے۔

گری دار میوے
گری دار میووں میں بہت سے وٹامنز موجود ہوتے ہیں جو ہماری جلد کے لئے فائدہ مند ہیں۔ ان میں زنک، سیلینیم، میگنیشیم، پوٹاشیم، کیلشیم اورآئرن موجود ہوتا ہے۔ جو کہ صحت مند جلد کے لئے ضروری ہیں۔

install suchtv android app on google app store