پکانے کے نکتہ نظر سے بات کی جائے تو لوگوں کی نظر میں پھلوں اور سبزیوں میں جو فرق ہوتا ہے وہ یہ ہے کہ پھل عموماً میٹھے ہوتے ہیں جبکہ سبزیوں میں مٹھاس نہیں ہوتی۔
مگر پھلوں اور سبزیوں کے درمیان فرق کرنے والی نباتاتی وضاحت مختلف ہے۔
تو ایسی سبزیوں کے بارے میں جانیں جو تکنیکی لحاظ سے پھل ہیں مگر ہم انہیں سبزیاں سمجھ کر کھاتے ہیں۔
زیتون
زیتون میں گٹھلی موجود ہوتی ہے اور یہ سبزی نہیں ایک پھل ہے۔
مکئی
مکئی بھی تکنیکی لحاظ سے ایک پھل ہے۔
کھیرے
کھیرے بھی سبزی نہیں بلکہ ایک پھل ہیں۔ کھیرے تربوز اور خربوزے جیسے پھلوں کے پودوں کے خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک پودے کا پھل ہوتے ہیں۔
گھیا توری
یہ بھی تکنیکی لحاظ سے سبزی نہیں بلکہ ایک پھل ہے۔
کدو یا میٹھا کدو
اس کو اگر آج تک سبزی سمجھ کر کھاتے رہے ہیں تو جان لیں علم نباتات کے اصولوں کے مطابق یہ ایک پھل ہے۔
بھنڈی
جی ہاں واقعی بیجوں سے بھرپور یہ سبزی بنیادی طور پر ایک پھل ہے۔
بینگن
ویسے تو بینگن آلو کے خاندان کے پودوں کا حصہ ہے مگر بینگن میں بیج موجود ہوتے ہیں اور وہ پودے کے پھولوں کے طور پر اگتے ہیں تو تکنیکی لحاظ سے یہ سبزی نہیں بلکہ ایک پھل ہے۔
مرچیں
ہر قسم کی مرچیں یعنی ہری مرچ، شملہ مرچ یا دیگر سب ہی تکنیکی لحاظ سے پھل ہیں۔
ٹماٹر
ٹماٹروں کے بارے میں تو عرصے سے یہ بحث چل رہی ہے کہ یہ ایک پھل ہے یا سبزی۔
کریلے
اگر آپ کو یہ سبزی کھانا پسند نہیں تو شاید یہ جان کر اسے کھالیں کہ یہ تکنیکی لحاظ سے ایک پھل ہے۔
مٹر اور سبز پھلیاں
مٹر اور سبز پھلیاں بھی تکنیکی لحاظ سے سبزیاں نہیں بلکہ پھل ہیں۔