گردے کیوں فیل ہوتے ہیں؟

گردے کیوں فیل ہوتے ہیں؟ فائل فوٹو گردے کیوں فیل ہوتے ہیں؟

گردوں کو صحت مند رکھنے کا طریقہ جاننے سے پہلے، یہ سمجھنا ضروری ہے کہ آخر گردے فیل ہونے کی وجہ کیا ہے۔

گردے فیل ہونے کی ایک عام وجہ ذیابیطس ہے، گردوں کے فیل ہونے والے کیسز کا مشاہدہ کریں تو معلوم ہوتا ہے کہ 50 فیصد کیسز میں ذیابیطس جبکہ 20 – 25 فیصد کیسز میں ہائی بلڈ پریشر اس کی وجہ بنتا ہے، اس کے علاوہ گردے کی پتھری، پیشاب کی نالی کے انفیکشن (یو ٹی آئی)، اور سوزش کے امراض بھی گردے فیل ہونے کی وجوہات میں شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق اگر آپ ذیابیطس کے مریض ہیں تو، اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اسے کنٹرول میں رکھیں۔

اس کے ساتھ نمک کے استعمال پر بھی غور کریں، اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کو ہائی بلڈ پریشر کی شکایت ہے یا نہیں، آپ کو اپنی غذا میں نمک کا کم سے کم استعمال کرنا ہے یہ آپ کے گردوں کو طویل عرصے تک صحت مند رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

گردوں کو صحت مند رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ موٹاپے سے بچا جائے، موٹاپا بھی گردوں کی بیماری کی ایک اہم وجہ ہے۔ جنک فوڈ سے پرہیز کیا جائے کیونکہ یہ وزن میں اضافے کی اہم وجہ ہوسکتا ہے، اس کے علاوہ سگریٹ نوشی سے پرہیز کریں کیونکہ اس کا اثر براہ راست گردوں پر پڑتا ہے۔

پیشاب کی نالی کے انفیکشن (یو ٹی آئی) کی وجہ سے بھی گردوں کے فیل ہونے کی شکایت کا سامنا ہوسکتا ہے اس سے بچاؤ کے لئے ضروری ہے کہ پبلک ٹوائلٹ کے استعمال سے گریز کریں کیونکہ یہ UTI کا باعث بن سکتا ہے۔

گردوں کی اچھی صحت کے لئے ضروری ہے کہ طرز زندگی کو فعال بنائیں، اپنے آپ کو متحرک رکھیں اور پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔

install suchtv android app on google app store