24 گھنٹوں کے دوران ملک بھرسے کورونا وائرس کے 53 نئے کیسز رپورٹ

 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھرسے کورونا وائرس کے 53نئے کیسز رپورٹ فائل فوٹو 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھرسے کورونا وائرس کے 53نئے کیسز رپورٹ

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 53 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 13 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے3ہزار863ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 53 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اس طرح مثبت کیسز کی شرح1.37فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے ایک مریض جاں بحق ہوا جبکہ 13 کی حالت تشویشناک ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں 24 گھنٹوں کے دوران کئے گئے کورونا ٹیسٹ اور مثبت کیسز کے حوالے سے لاہور میں595 افراد میں سے 11 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 1.85 فیصد رہی، اسی طرح راولپنڈی میں 263ٹیسٹوں میں سے ایک فرد کا ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں پر شرح 0.38 فیصد رہی،گوجرانوالہ میں 213 ٹیسٹوں میں سے 2 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اوروہاں پر شرح 0.94فیصد رہی جبکہ اسلام آباد میں453 میں سے10افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور شرح 2.21 فیصد رہی۔

 

install suchtv android app on google app store