پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ایڈز سے بچاؤ اور آگاہی کا عالمی دن منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ایڈز سے بچاؤ اور آگاہی کا عالمی دن منایا جارہا ہے فائل فوٹو پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ایڈز سے بچاؤ اور آگاہی کا عالمی دن منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ایچ آئی وی ایڈز سے بچاؤ اور آگاہی کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین طب کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں ایڈز کے مریضوں میں کمی آرہی ہے لیکن پاکستان میں ایچ آئی وی وائرس میں ہولناک اضافہ ہورہا ہے، پاکستان میں ایڈز پھیلنے کی سب سے بڑی وجہ نشہ کرنے والے افراد کا سرنجوں کا غلط استعمال ہے، پاکستان میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 10 ہزار ہوگئی ہے، جنوری سے نومبر 2022 تک کراچی میں 970 مریض رپورٹ ہوئے ۔

رپورٹس کے مطابق کوئٹہ اور گوادر سمیت بلوچستان کے 6 اضلاع ہائی رسک قرار دیے گئے ہیں، واضح رہے کہ ایڈز کا عالمی دن دنیا میں پہلی مرتبہ 1987ء میں منایا گیا۔

install suchtv android app on google app store