وزن کم کرنے کا انوکھا نسخہ

وزن کم کرنے کا انوکھا نسخہ فائل فوٹو وزن کم کرنے کا انوکھا نسخہ

آپ نے وزن کم کرنے کے بہت سے نسخے آزمائے ہوں گے اور بہت سے مشورے حاصل کیے ہوں گے، اکثر لوگ وزن کم کرنے کے لیے جِم جاتے، رننگ کرتے، یا مخصوص ڈائٹ کو فالو کرتے لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسی خاتون کے بار ے میں بتا رہے ہیں جنہوں نے وزن کم کرنے کیلئے ایسا اقدام کیا جو آپ کو حیران کر دے گا۔

جی ہاں جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والی خاتون نے وزن کم کرنے کے لیے بھوک برداشت کرنے اورکھانے سے پرہیز کرنے کا فیصلہ کیا اور اپنے دانتوں کو تاروں سے بند کردیا تاکہ وہ کچھ کھا نہ سکے اور وزن جلد کم ہوجائے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مازوسیوے نامی خاتون اپنی چھاتی کم کروانے کی سرجری کے لیے اہل ہونےکے لیے وزن کم کرنے اور ایک مخصوص باڈی ماس انڈیکس تک پہنچنے کی کوشش کر رہی تھیں۔

وہ روزے رکھنے سے 12 کلو گرام وزن کم کرنے میں کامیاب ہو گئی تھیں لیکن جلدی وزن کم کرنے کیلئے انہوں نے مزید سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا۔

تاہم اس سال جون میں انہوں نے اپنے دانتوں پر تاریں لگواکر جبڑے کو بند کردیا، یہ آرتھوڈانٹک بریکٹ تھے جن میں تاریں دانتوں پر لگوانے کے باعث انسان کا جبڑا بند ہوجاتا ہے اور پھر وہ کچھ چبا نہیں سکتا۔

مازوسیوے نے جون کے آخر میں اپنے دانتوں پر تاریں لگوائی تھیں جسے انہوں نے 7 ہفتوں تک لگائے رکھا، اس دوران حیران کن طور پر ان کا وزن 14 کلو گرام کم ہوا ۔ چونکہ ان کا جبڑا بند تھا، اس لیے انہوں نے صرف سوپ ، دہی جیسے مائع کھانوں پر انحصار کیا۔

جنوبی افریقی خاتون نے جب وزن کم کرنے کا اپنا تجربہ سوشل میڈیا پر شیئر کیا تو انہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

install suchtv android app on google app store