کونسی عام عادتیں کینسر جیسی جان لیوا بیماری کاموجب بنتی ہیں؟

کونسی عام عادتیں کینسر جیسی جان لیوا بیماری کاموجب بنتی ہیں؟ فائل فوٹو کونسی عام عادتیں کینسر جیسی جان لیوا بیماری کاموجب بنتی ہیں؟

کینسر دنیا بھر میں اموات کی وجہ بننے والا دوسرا بڑا مرض تصور کیا جاتا ہے۔زیادہ تشویشناک بات یہ ہے کہ 1990 کی دہائی کے بعد سے دنیا کے مختلف حصوں میں 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر کیسز کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

۔جریدے Clinical Oncology میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ نوجوانی میں طرز زندگی کے عناصر جیسے غذا، جسمانی وزن اور ماحولیاتی اثرات درمیانی عمر میں کینسر کے خطرے سے منسلک ہیں۔

اس تحقیق میں سال 2000 سے 2012 کے درمیان دنیا بھر میں کینسر کی 14 اقسام کے کیسز کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا تھا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ بریسٹ کینسر، غذائی نالی، سر اور گردن، گردوں، خون، مثانے، معدے اور تھائی رائیڈ سمیت کینسر کی 14 اقسام کے کیسز کی شرح 50 سال کے عمر کے افراد میں بڑھ گئی ہے۔

اس کے بعد محققین نے کینسر کا خطرہ بڑھانے والے ممکنہ عناصر کے بارے میں ہونے والے تحقیقی کام کا تجزیہ کیا۔

محققین کے مطابق شواہد سے عندیہ ملتا ہے کہ ابتدائی زندگی کی عادات درمیانی عمر میں کینسر کے خطرے پر اثرانداز ہوتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ غذا، طرز زندگی، ماحولیاتی اثرات اور کینسر کی تشخیص کے درمیان تعلق موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مغربی طرز کی غذا یعنی چربی، سرخ گوشت، پراسیس گوشت اور چینی کا زیادہ استعمال کینسر کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

اسی طرح الکحل اور تمباکو نوشی کا استعمال، بچپن سے نیند کی کمی، رات کی شفٹ میں کام کرنا، ذیابیطس ٹائپ 2 کی شرح میں اضافہ، جسمانی طور پر زیادہ متحرک نہ ہونا اور زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنا کینسر کا خطرہ بڑھانے والے بڑے عناصر ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ کینسر کی 14 میں سے 8 اقسام کا تعلق نظام ہاضمہ سے ہے تو اس سے ثابت ہوتا ہے کہ صحت بخش غذا کینسر سے بچانے میں بہت زیادہ مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

تحقیق میں کینسر سے تحفظ کے لیے بھی نکات بتائے گئے۔

محققین نے بتایا کہ مغربی طرز کی غذا یعنی پراسیس فوڈ، حیوانی چربی، میٹھے اور سرخ گوشت کا کم از کم استعمال کرنا چاہیے۔

اسی طرح چینی کا بہت زیادہ استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے، ورزش کو معمول بنائیں، تمباکو نوشی اور الکحل سے دور رہیں، متوازن غذا اور اچھی نیند کو یقینی بنائیں۔

install suchtv android app on google app store