منکی پاکس انسان سے جانوروں میں منتقل

منکی پاکس فائل فوٹو منکی پاکس

منکی پاکس کے انسان سے جانور میں منتقل ہونے کا پہلا کیس سامنے آگیا، فرانس میں ایک پالتو کتے میں منکی پاکس کی تشخیص کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چار سالہ اٹیلین گرے ہاؤنڈ کے جسم پر چھالے نمو دار ہونے کے بعد مالکان اس کو پیرس کے ایک اسپتال لے کر گئے جہاں انہیں معلوم ہوا کہ ان کا پالتو کتا منکی پاکس میں مبتلا ہے۔

مالکان کا کہنا تھا کہ جب ان میں منکی پاکس کی علامات ظاہر ہوئیں تو انہوں نے اپنے کتے کو دیگر افراد اور جانوروں سے گھلنے ملنے سے روکنے کے لیے احتیاط برتی۔

مالکان میں وائرل بیماری سامنے آنے کے تقریباً دو ہفتوں کے اندر ہی ان کے کتے میں منکی پاکس کی علامات ظاہر ہونا شروع ہو گئیں۔

فرانس کے دارالحکومت میں قائم سوبون یونیورسٹی میں کتے کا معائنہ کیا گیا جہاں محققین نے اس میں اس ہی وبائی بیماری کی تشخیص کی جو اس کے مالکان کو تھی۔

 

install suchtv android app on google app store