حکومت کا منکی پاکس سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ جاری

حکومت کا منکی پاکس سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ جاری فائل فوٹو حکومت کا منکی پاکس سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ جاری

وفاقی حکومت نے تمام قومی اور صوبائی محکمہ صحت کے حکام کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ منکی پاکس کے کسی بھی مشتبہ کیس کے لیے ہائی الرٹ رہیں۔منکی پاکس ایک وائرل بیماری ہے جو حالیہ دنوں میں یورپ اور دیگر خطوں میں پھیل رہی ہے۔

وزارت صحت اس صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور پاکستان میں منکی پاکس کے کیسز کے بارے میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی معلومات کو مسترد کر دیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ وزرارت صحت کے ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ قومی ادارہ صحت کی رپورٹس کے مطابق ملک میں اب تک منکی پاکس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

اس سے قبل این آئی ایچ نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ سوشل میڈیا پر ملک میں بیماری کے پھیلاؤ سے متعلق رپورٹس 'غلط' تھیں اور قومی اور صوبائی صحت کے حکام سے کہا گیا کہ وہ کسی بھی مشتبہ کیس کے لیے چوکس رہیں۔

دریں اثنا گزشتہ ہفتے وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا تھا کہ حکومت نے وائرس کی بیماری کی تشخیص کے لیے ٹیسٹنگ کٹس کا آرڈر دے دیا ہے۔

 ٹیسٹنگ کٹس آرڈر کردی ہیں جو جلد پہنچ جائیں گی، ملک کے داخلی مقامات پر عملے کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے تاہم تک کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

install suchtv android app on google app store