پھل اور سبزیوں سے کیسے موٹاپا کم کیا جا سلتا ہے؟ طبی ماہرین

موٹاپا فائل فوٹو موٹاپا

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر موٹے افراد صرف تین ماہ تک اپنی غذا میں سبزیوں کا استعمال کریں تو ان کا وزن کم ہو سکتا ہے۔

رپوٹ کے مطابق تین ماہ تک اپنی غذا میں سبزیوں کا استعمال کرنے سے وزن کم کیا جا سکتا ہے، بلکہ ٹائپ ٹو ذیابیطس بھی قابو میں آجاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انفلوئنزا اور کووڈ 19 کی تشخیص کرنے والا سینسر

اس ضمن میں 18 برس یا اس سے زائد عمر کے 800 سے زائد افراد کا جائزہ لیا گیا ہے جس میں پہلے سے ہی کئے گئے سروے کا دوبارہ جائزہ (میٹا اینالِسس) کیا گیا ہے۔ یہ تحقیقات بہت جلد ہی موٹاپے کی یورپی کانفرنس میں پیش کی جائے گی۔

کوپن ہیگن میں واقع اسٹینو ڈائبیٹس سینٹر کی ماہر اینی ڈیٹے ٹرمانسن اور ان کے ساتھیوں نے تمام ڈیٹا جمع کرکے اس کا گہرائی سے جائزہ لیا ہے اور اسے شائع بھی کرایا ہے۔

install suchtv android app on google app store