اسمارٹ فون کا کم استعمال صحت کیلئے بہتر قرار

انسانی صحت پر فون کے منفی  اثرات فائل فوٹو انسانی صحت پر فون کے منفی اثرات

اسمارٹ فون کا زیادہ استعمال نفسیاتی اور جسمانی الجھنوں میں مبتلا کرکے آپ پر منفی اثر ڈالتا ہے۔ اگرفون کا استعمال کم کردیا جائے تو اس کے فوری بہتر اثرات سامنے آتے ہیں۔

رپوڑٹ کے مطابق  موبائیل صارفین روزانہ اوسط تین گھنٹے فون دیکھنے میں صرف کرتے ہیں۔ ان میں بات چیت کرنے کے علاوہ، ای میل چیک کرنا، ویڈیو دیکھنا ، سوشل میڈیا پوسٹ اور دیگر امور شامل ہیں۔ ماہرین نے کہا ہے کہ اسمارٹ فون کا زائد استعمال موٹاپے، سستی، بے عملی، گردن میں درد اور لت لگاتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ اسمارٹ فون ایک جانب تو مفید ہیں تو دوسری جانب زحمت بھی بن سکتے ہیں۔ جرمنی میں روہریونیورسٹی کی ڈاکٹر جولیا اور ان کے ساتھیوں نے اس ضمن میں ایک سروے کیا ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ اگر ایک دن فون کے بغیر گزارا جائے تو اس سے فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔ اگر یہ ممکن نہیں تو فون استعمال کرنے کے دورانئے کو کم کرنے کی کوشش ضرور کی جائے۔

ان کی ٹیم نے 600 سے زائد افراد بھرتی کئے اور انہیں تین گروہوں میں بانٹا۔ ایک گروپ نے پورے ہفتے کے لیے موبائل فون ترک کردیا، دوسرے نے روزانہ ایک گھنٹہ استعمال کم کردیا، اور تیسرے گروہ نے کسی تبدیلی کے بغیر فون کا استعمال جاری رکھا۔

install suchtv android app on google app store