امریکا میں اومیکرون کے پھیلاؤ کے باعث خون کا بحران

خون فائل فوٹو خون

امریکا میں اومیکرون کے پھیلاؤ کے باعث خون کا بحران پیدا ہو گیا ہے۔

ریڈ کراس نے امریکا میں خون کے بحران سے متعلق خبردار کر دیا ہے، جو اومیکرون ویرینٹ کی وجہ سے وبا کے دوبارہ تیزی سے پھیلاؤ کے باعث سامنے آیا ہے۔

ریڈ کراس کی جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عوامی اجتماعات پر پابندی اور تعلیمی اداروں میں بندش کی وجہ سے خون کا بحران پیدا ہوا ہے کیوں کہ خون کے عطیات میں بڑی تعداد میں کمی واقع ہو گئی ہے۔

خون کے سب سے زیادہ عطیات اسکولوں سے ملتی تھیں، جس میں ملک بھر میں وائرس کے پھیلاؤ کے باعث 62 فی صد تک کمی آ گئی ہے، اور اس بڑی کمی کے بعد امریکا میں خون کا بحران پیدا ہو گیا ہے۔

کرونا وائرس کے باعث پروگرام ملتوی ہونے اور طبی عملے کی کمی کی وجہ سے بھی خون کے عطیات کی کمی کا سامنا ہے اور اس کی وجہ سے 10 فی صد تک خون کے عطیات میں کمی ہوئی۔

امریکا میں خون کی قلت نے تھیلیسمیا اور اس جیسی دیگر ایسی بیماریاں جن میں خون کی منتقلی ضروری ہوتی ہے، کے مریضوں کی زندگی کو موت کے خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔

ریڈ کراس کا کہنا ہے پہلے سے جمع کیے گئے خون کو محض ایک یا ڈیڑھ ماہ تک محفوظ رکھا جا سکتا ہے اور اس کے بعد خون کی فراہمی بری طرح متاثر ہو جائے گی۔

install suchtv android app on google app store