پاکستان میں کورونا ویکسین لگانے والوں کی تعداد 7 کروڑ سے تجاوز کر گئی

پاکستان میں کورونا ویکسین لگانے والوں کی تعداد 7 کروڑ سے تجاوز کر گئی فائل فوٹو پاکستان میں کورونا ویکسین لگانے والوں کی تعداد 7 کروڑ سے تجاوز کر گئی

این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز ملک میں 8 لاکھ 90 ہزار 980 افراد کو ڈوز لگائی گئی۔ ملک بھر میں اب تک 7 کروڑ 4 لاکھ 2 ہزار 987 ویکسین کی خوراکیں لگائی جا چکی ہے۔

دوسری جانب این سی او سی ویکسینیشن نہ کروانے والوں پر پابندیاں مزید سخت کر دیں ہیں۔ سربراہ این سی او سی اسد عمر نے گزشتہ روز پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکمل ویکسی نیشن نہ کرانےوالے30ستمبر سےفضائی سفر نہیں کرسکیں گے۔

شاپنگ سنٹرز میں بھی داخلہ بند، ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس میں بکنگ بھی نہیں کراسکیں گے۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ اب پابندیاں ان افراد پر لگائی جائیں گی جو کورونا کی ویکسین نہیں لگوا رہے۔ ویکسی نیشن کرانےوالوں کو پارک اور جم جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ کورونا کے خلاف ویکسینیشن کو بڑھانے کے لیےنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا ویکسین لگوانے کے لیے عمر کی حد 15سال کرتے ہوئے 15تا 18سال کے بچوں کو ویکسین لگانے کا آغاز کر دیا۔

install suchtv android app on google app store