کورونا کی چوتھی لہر، متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد 17 ہزار سے تجاوز کرگئی

 متاثرہ ہیلتھ ورکرز  فایل فوٹو متاثرہ ہیلتھ ورکرز

کورونا کی چوتھی لہر میں شدت کے ساتھ ہی بڑی تعداد میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کورونا کا شکار ہونے لگے ، ایک دن میں 15 ہ۔یلتھ کیئر ورکرز میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

 پاکستان میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کورونا کے نشانے پر آگئے ،ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں ملک میں 15 ہیلتھ کیئر ورکرز میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، جس میں 10 ڈاکٹر، 1 نرس، 4 ہیلتھ اسٹاف شامل ہیں‌۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد 17 ہزار 010 ہو گئی، جس میں سے 10187ڈاکٹرز، 2410 نرسز، 4413 ہیلتھ اسٹاف کورونا پازیٹو ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ملک میں تاحال 166 ہیلتھ ورکرز کورونا سے جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 425ہیلتھ ورکرز گھر، 30 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں اور16 ہزار 389 ہیلتھ ورکرز کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔

وزارت صحت کا کہنا تھا کہ کورونا سے متاثرہ، جاں بحق بیشتر ہیلتھ ورکرز کا تعلق سندھ سے ہے، اب تک سندھ میں 5979 ہیلتھ ورکرز پازیٹو اور 58 جاں بحق ہوئے ہیں۔

پنجاب میں کورونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد 3489 ، کے پی میں 4015، گلگت بلتستان میں 297 ، بلوچستان میں 858، اسلام آباد میں 1560 اور آزادکشمیر میں 812 ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اموات کے حوالے سے پنجاب میں اب تک 29 ہیلتھ ورکرز ، کے پی میں 44 ، اسلام آباد میں 14 ، گلگت بلتستان میں 3 ، بلوچستان میں 9 اور آزاد کشمیر میں بھی 9 ہیلتھ ورکرز جاں بحق ہوئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store