سوشل میڈیا پر ہانیہ اورعاصم کی علیحدگی سے متعلق ایک طوفان برپا، پس پردہ کہانی بے نقاب

  • اپ ڈیٹ:
ہانیہ عامرکے بیان کے بعد سے سوشل میڈیا پر ایک بھونچال سے آگیا فائل فوٹو ہانیہ عامرکے بیان کے بعد سے سوشل میڈیا پر ایک بھونچال سے آگیا

معروف اداکارہ ہانیہ کا کہنا ہے کہ گلوکارعاصم اظہر کے ساتھ دوستی کےعلاوہ اورکوئی تعلق نہیں ہے۔

شوبز انڈسٹری میں بہت سے چہرے ایسے بھی ہیں جوکہ جوڑی کے طورپرہی نظر آتے ہیں ان میں سے ایک جوڑی گلوکار عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کی بھی ہے۔

کوئی ڈرامہ ہو، فیشن شوہویا پھرکسی گانے کی ویڈیو۔ یہ جوڑی ہمیشہ نظر آتی ہے۔ اور توجہ کا مرکز بنی رہتی تھی۔ یہاں تک کہ حال ہی میں عاصم اظہرکا ریلیز ہونے والا گیت ’ تم تم‘ میں بھی ہانیہ عامرمختصرسے سین میں نظر آئی ہیں۔

ہرجگہ ساتھ رہنے والی اس جوڑی نے کبھی بھی اپنے تعلق سے متعلق کھل کر بات نہیں کی لیکن اس کے باوجود ان دونوں کو ایک بہترین جوڑی کے طورپردیکھاجاتا تھا تاہم اب ہانیہ نےعاصم کو صرف ایک دوست قرار دیدیا ہے ۔

گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ لائیو سیشن کے دوران ہانیہ عامر نے عاصم اظہر سے تعلق کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ اب ایک ساتھ نہیں ہیں، ہم دونوں نے ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلی ہیں، اب ہم صرف دوست ہیں اور جہاں تک تعلقات کی بات ہے تو دوستی کے علاوہ ہمارا کوئی رشتہ نہیں ہے۔

ہانیہ عامرکے بیان کے بعد سے سوشل میڈیا پر ایک بھونچال سے آگیا ہے۔ فیس بک ہو یا انسٹا گرام ہر جانب صرف ان دونوں شخصیات کی بات کی جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی دلچسپی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ہانیہ اورعاصم اس وقت ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنے ہوئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store