رنگ گورا کرنے والی مقبول ترین کریم 'فیئر اینڈ لولی' بنانے والی کمپنی یونی لیور نے اس کریم کا نام تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس ضمن میں یونی لیور کے بیوٹی اینڈ پرسنل کیئر ڈویژن کے صدر سنی جین کا کہنا ہے کہ وہ اس کریم کے نام میں استعمال کیے جانے والے لفظ 'فیئر' کو درست نہیں مانتے اور وہ اسے صحیح کرنا چاہتے ہیں۔
کمپنی کے مطابق وہ کریم کے نام سے ' فیئر' کا لفظ نکال کر کوئی ایسا لفظ استعمال کریں گے جس سے کسی بھی نسل کے لیے تعصب ظاہر نہ ہو جب کہ پروڈکٹ کا نیا نام ریگولیٹری اپروول کے بعد اعلان کیا جائے گا۔
We’re committed to a skin care portfolio that's inclusive of all skin tones, celebrating the diversity of beauty. That’s why we’re removing the words ‘fairness’, ‘whitening’ & ‘lightening’ from products, and changing the Fair & Lovely brand name.https://t.co/W3tHn6dHqE
— Unilever #StaySafe (@Unilever) June 25, 2020
یونی لیور پاکستان کے سی ای او عامر پراچہ نے اپنے بیان میں کہا کہ یونی لیور ایک ایسی کمپنی ہے جو گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ تجربہ کر رہی ہے اور اب ہم نے خوبصورتی کے حوالے سے اپنی ارتقاء میں جرات مندانہ قدم اٹھایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی 2019 میں کمپنی نے کریم کی پیکیجنگ سے دو رنگ کے چہرے اور شیڈ کارڈ کو ہٹانے کا اقدام کیا تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فیئر اینڈ لولی کے نام میں تبدیلی کے علاوہ برانڈ کا اسکن کیئر پورٹ فولیو بھی مثبت خوبصورتی کے نئے وژن کی عکاسی کرے گا۔
واضح رہے کہ کمپنی کی جانب سے یہ فیصلہ نسل پرستی کے خلاف جاری عالمی تحریک ’بلیک لائیوز میٹرز‘ کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
امریکا میں سیاہ فام کی ہلاکت کے بعد امریکا میں نسل پرستی کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور لوگ نسل پرستی کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔