بھارت کی میوزک انڈسٹری میں جلد ایک اور زندگی کے خاتمے کے امکان، سونو نگم نےاہم پیشن گوئی کردی

سونو نگم فائل فوٹو سونو نگم

سونو نگم نے بھارت کی میوزک انڈسٹری میں جلد ایک اور زندگی کے خاتمے کے امکان ظاہر کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ایپ انسٹاگرام میں سونو نگم نے ایک ویڈیو پیغام پوسٹ کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ بالی وڈ کی میوزک انڈسٹری میں بھی طاقت کا بے رحم کھیل کھیلا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی میوزک انڈسٹری کو دو بڑے مافیا کنٹرول کر رہے ہیں۔

انہوں نے ان کا نام نہیں بتایا۔تاہم ان کی ویڈیو کے عنوان نے کھلبلی مچا دی ہے جس میں لکھا ہے کہ ہو سکتا ہے آپ کو جلد میوزک انڈسٹری سے بھی اپنے آپ کو مارنے کی خبریں سننے کو ملیں۔

سونونگم نے کہا کہ بدقسمتی سے فلموں سے زیادہ میوزک انڈسٹری میں بڑے مافیا موجود ہیں۔ ان کی طاقت دو ایسے مافیاز کے ہاتھ میں ہے جن کی اپنی کمپنیاں ہیں۔

انہوں نے نام بتائے بغیر کہا کہ وہ بھی بالی وڈ کے ایک اداکار کے طاقت کے کھیل کا شکار رہ چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ ایک گلوکار یا کمپوزر یا پھر ایک نغمہ نگار کے متعلق بھی ایسی خبر سنیں، انہوں نے کہا کہ نغمہ نگار کو اپنے کام کا بہت واجبی سا معاوضہ ملتا ہے۔

install suchtv android app on google app store