پاکستان ٹیلی ویژن ہوم کا چینل بند کر دیا گیا مگر کیوں؟ اہم خبر نے سب کو چونکا دیا، جانیے تفصیلات

پی ٹی وی فائل فوٹو پی ٹی وی

سرکاری ٹیلی ویژن چینل پی ٹی وی ہوم کا آفیشل یوٹیوب چینل مسلسل کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کی وجہ سے بند کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن کے مطابق متعلقہ محکموں کی جانب سے پاکستان کو جلد سے جلد ڈیجیٹل دور میں داخل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، تاہم اسی تناظر میں پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل یعنی پی ٹی وی کی انتظامیہ کو اس کا ذرہ برابر احساس نہیں ہے، کیوں کہ پی ٹی وی ہوم کے آفیشل یوٹیوب چینل کو کاپی رائٹ کی مسلسل خلاف ورزی کرنے کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔

پی ٹی وی ہوم کے آفیشل یوٹیوب چینل کے بند ہونے کے بعد جب اس کے مینیجنگ ڈائریکٹر عامر منظور سے رابطہ کرکے یوٹیوب چینل کے بند ہونے کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے اس سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عید کی چھٹیوں کے بعد ہمارا تعلقات عامہ کا ادارہ اس مسئلے کو حل کر لے گا۔دوسری جانب خبر رساں ادارے کے رپورٹر کی جانب سے جب پی ٹی وی کے اسلام آباد میں موجود آئی ٹی کنٹرولر کاشف مسعود سے رابطہ کیا گیا تو ان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پی ٹی وی ہوم کے آفیشل یوٹیوب چینل کے بند ہونے کا انہیں علم ہے لیکن اس کے برعکس ہم نے ایک نیا یوٹیوب چینل بنا لیا ہے جہاں پر پی ٹی وی ہوم کی تمام نشریات جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کوئی بہت ہی بڑا سنگین مسئلہ نہیں ہے ایسا عام طور پر ہوتا رہتا ہے، میں نے خود کئی چینلز کو کاپی رائٹس کی وجہ سے بند کروایا ہے۔اسلام آباد کے آئی ٹی کنٹرولر کاشف مسعود کا خبر رساں ادارے کے رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جن افراد کی جانب سے کاپی رائٹ کا دعوی کیا گیا ہے وہ ان سے اور گوگل سے مسلسل رابطے میں ہیں اور انہیں یقین ہے کہ بہت جلد پی ٹی وی ہوم کا آفیشل یوٹیوب چینل انہیں واپس مل جائے گا جس کی تقریبا چار لاکھ کے لگ بھگ سبسکرائبرز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کئی ایسے ڈرامے ہیں جو پی ٹی وی ہوم اور دوسرے چینل پر بیک وقت نشر ہوتے ہیں لیکن ان کے ڈیجیٹل حقوق پی ٹی وی کے پاس نہیں ہوتے، جس کی وجہ سے کاپی رائٹ کا مسئلہ بن جاتا ہے۔

install suchtv android app on google app store