کورونا کا خوف پاکستانی اداکاروں کا کچھ بگاڑ نہ سکا، دلچسپ خبر آگئی

اداکار جوڑی فریال محمود اور دانیال راحیل نے شادی کرلی ہے فائل فوٹو اداکار جوڑی فریال محمود اور دانیال راحیل نے شادی کرلی ہے

کورونا وائرس کے خوف کے عالم میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ایک اور اداکار جوڑی فریال محمود اور دانیال راحیل نے شادی کرلی۔

فریال محمود اسٹیج کی معروف گلوکارہ و اداکارہ روحانی بانو کی بیٹی ہیں، روحانی بانو اداکارہ روحی بانو کی کزن ہیں۔

دانیال راحیل لیجنڈری اداکارہ سیمی راحیل کے بیٹے اور مہرین راحیل کے بھائی ہیں۔ دانیال خود بھی لاتعداد ڈراموں میں کام کر چکے ہیں۔

دانیال اور فریال کی شادی کی خبر سوشل میڈیا پر بریک ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔

فریال اور دانیال نے کچھ عرصہ قبل ہی شادی کا اعلان بھی کیا تھا، دونوں کئی پراجیکٹس میں بھی اکٹھے کام کر چکے ہیں۔

شوبز کی یہ جوڑی کئی بار سوشل میڈیا پر بھی ایک دوسرے کے لیے پیار کا کُھل کر اظہار کرتی رہی ہے۔

حال ہی میں دونوں اداکاروں نے معروف ڈیزائنر دیپک پروانی کے لیے شوٹ بھی کروایا تھا۔

 

install suchtv android app on google app store