پاکستان کی نامور اداکارہ نادیہ جمیل مہلک مرض میں مبتلا، ٹوئٹر پر اہم پیغام جاری

پاکستان کی نامور اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل فائل فوٹو پاکستان کی نامور اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل

پاکستان کی نامور اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل میں چھاتی کے سرطان کی تشخیص ہوئی ہے۔

اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کو بتایا کہ گزشتہ ہفتے انہیں چھاتی کا سرطان تشخیص ہوا ہے۔

نادیہ جمیل نے تحریر کیا کہ وہ ابھی اس سرطان کے پہلے اسٹیج پر ہیں اور ان کے علاج کا آغاز ہو گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پچھلے کچھ دنوں سے وہ مختلف احساسات سے دوچار ہیں، خوف اور فکر کے احساس سے لے کر اس بیماری کو قبول کرنا انتہائی مشکل تھا۔ نادیہ جمیل نے خواتین کو پیغام دیا کہ وہ اپنی صحت کا خیال رکھیں اور باقاعدگی سے چیک اپ کروائیں۔

معروف سماجی کارکن نادیہ جمیل نے مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

install suchtv android app on google app store