پاکستان کی نامور اداکارہ حرا مانی اتنا کیوں روئیں کہ ناک سرخ ہوگئی؟ جان کر ان کے مداح حیران رہ گئے

پاکستان کی نامور آرٹسٹ اداکارہ حرا مانی فائل فوٹو پاکستان کی نامور آرٹسٹ اداکارہ حرا مانی

پاکستان کی نامور آرٹسٹ اداکارہ حرا مانی کاکہنا ہے کہ وہ اپنے بیٹوں مزمل اور ابراہیم کی یاد میں اتنا روئی ہیں کہ ان کی ناک سرخ ہوگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پرحرا نے اپنی تصویریں شیئر کی ہیں جس میں وہ بے حد خوبصورت سفید کرتے میں ملبوس ہیں تاہم ان کی سرخ ناک بھی نمایاں ہورہی ہے۔

تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ”ہاں میں بہت روئی ہوں اس لئے ناک لال ہے، انہوں نے اپنے بیٹوں ابراہیم اور مزمل کو مخاطب کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ” میں تم دونوں کو بہت مس کررہی ہوں“۔

سفید کپڑوں کے ساتھ ساتھ حرا نے جوتے بھی سفید ہی پہن رکھے ہیں۔ حرا کے کندھے پر موجود ان کا خوبصورت بیگ بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا۔

واضح رہے کہ حرا مانی امریکی شہر ڈیلس میں موجود ہیں۔

install suchtv android app on google app store