حریم شاہ کا پاکستان چھوڑنے کا ٖفیصلہ، کہاں اور کیوں جا رہی ہیں؟ تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

حریم شاہ کا پاکستان چھوڑنے کا ٖفیصلہ فائل فوٹو حریم شاہ کا پاکستان چھوڑنے کا ٖفیصلہ

 

سیاستدانوں کے ساتھ متنازع ویڈیوز شیئر کرنے کے حوالے شہرت حاصل کرنے والی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے گزشتہ 2 ماہ سے پاکستانی سیاست میں ہلچل مچائی ہوئی ہے۔ حریم شاہ نے پاکستانی میڈیا کی توجہ اس وقت حاصل کی جب ان کی دفتر خارجہ میں گھومنے پھرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی۔

 متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان چھوڑ کر کینیڈا منتقل ہورہی ہیں۔

لیکن شیخ رشید کے ساتھ حریم شاہ کی لائیو کال کی ویڈیو نے پاکستان میں ہنگامہ مچادیا۔ بعد ازاں صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے ساتھ بھی حریم شاہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔ سیاسی وزرا کے ساتھ اسکینڈل کے باعث حریم شاہ پاکستان کی متنازع ترین خاتون بن چکی ہیں یہاں تک کہ انہیں دوسری قندیل بلوچ کہا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: والد کے ویڈیو پیغام کے بعد حریم شاہ بھی میدان میں آگئیں، پاک فوج سے بڑا مطالبہ کردیا ...

حال ہی میں حریم شاہ نے ایک ویب سائٹ کو دئیے جانے والے انٹرویو میں بتایا کہ وہ کسی کی دھمکیوں میں آنے والی نہیں اور نہ ہی کسی سے ڈرتی ہیں۔ میزبان کی جانب سے پوچھنے پر کہ آپ اور آپ کی دوست صندل خٹک اس وقت پاکستان میں ہی ہیں جس پر حریم شاہ نے کہا اس وقت ہم دونوں آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ہیں۔

حریم شاہ نے مزید کہا کہ میں نے کینیڈا کی شہریت کے لیے درخواست دی ہے اور میں اب کینیڈا کی شہریت لے رہی ہوں۔ میزبان کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کہ کیا آپ ہمیشہ کے لیے پاکستان چھوڑ رہی ہیں کے جواب میں حریم شاہ نے کہا پاکستان ہمارا وطن ہے ہم ضرور آئیں گے لیکن ہمیں بہت سے کام نمٹانے ہیں جس کے بعد اپنے وطن کا رخ کریں گے۔

انٹرویو کے دوران حریم شاہ نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ حریم شاہ ان کا اصل نام نہیں ہے بلکہ ان کا اصل نام کچھ اور ہے۔

install suchtv android app on google app store