بھارتی اداکاراؤں نے ایسا لباس پہننا شروع کر دیا کہ بھارتی عوام غصے سے پاگل، شہری نے تھانے میں پرچہ کٹوا دیا

بھارتی اداکاراؤں نے ایسا لباس پہننا شروع کر دیا کہ بھارتی عوام غصے سے پاگل، شہری نے تھانے میں پرچہ کٹوا دیا فائل فوٹو بھارتی اداکاراؤں نے ایسا لباس پہننا شروع کر دیا کہ بھارتی عوام غصے سے پاگل، شہری نے تھانے میں پرچہ کٹوا دیا

بالی ووڈ اداکارہ وانی کپور نے گزشتہ دنوں اپنی فلم ’وار‘ کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس کی جس میں وہ ایسا لباس پہن کر چلی گئی کہ اس کے خلاف ایف آئی آر کٹوا دی گئی۔

وانی کپور نے اس پریس کانفرنس میں نیم عریاں لباس پہن رکھا تھا جس پر لفظ ’شری رام‘ لکھا ہوا تھا۔ اداکارہ کے خلاف رام ساونت نامی شخص نے ممبئی کے ایم ایم جوشی مارگ پولیس سٹیشن میں ایف آئی آر درج کروائی۔ پولیس نے اداکارہ کو طلب کرکے اس معاملے پر اس کا بیان بھی قلم بند کر لیا ہے۔

وانی کپور نے اس پریس کانفرنس کے دوران بنائی گئی اپنی ایک تصویر انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی اور اسی تصویر کو رام ساونت نامی شخص نے اپنی ایف آئی آر میں بنیاد بنایا۔ ایف آئی آر درج ہونے کے بعد وانی کپور نے اگرچہ انسٹاگرام اکاﺅنٹ سے یہ تصویر ڈیلیٹ کر دی تاہم تب تک دیر ہو چکی تھی۔ ممبئی پولیس کمشنر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وانی کپور کی اس حرکت کی وجہ سے لوگوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں جس پر اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اس تصویر پر سوشل میڈیا پر بھی شدید ردعمل سامنے آیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک شخص نے لکھا کہ ”بے شرم وانی کپور، ہم تمہاری فلموں کا بائیکاٹ کریں گے۔ تم لوگ تب تک نہیں سمجھو گے جب تک تمہیں مالی نقصان نہیںہو گا۔“ ایک اور شخص نے لکھا کہ ”تمہیں شرم آنی چاہیے۔ اب ہم تمہاری فلمیں نہیں دیکھیں گے“

install suchtv android app on google app store