بولی وڈ میں کام کرنےوالے پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کیا کیا جاتا ہے، مہوش حیات نے پاکستان میں ہلچل مچا دی

اداکارہ مہوش حیات فائل فوٹو اداکارہ مہوش حیات

اداکارہ مہوش حیات نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی اردو سروس کو بھی ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے بولی وڈ میں کام کرنے والے پاکستانی فنکاروں، بولی وڈ ہولی وڈ پر تنقید اور اپنی آنے والی فلموں پر بات کی۔

مہوش حیات نے رواں سال اوسلو میں ایک تقریب کے دوران کہا تھا کہ ہولی وڈ اور بولی وڈ کی فلموں میں پاکستان کو متنازع انداز میں پیش کیا جاتا ہے۔

اس حوالے سے انٹرویو میں مہوش حیات سے سوال کیا گیا کہ اگر ان کے اس بیان سے کوئی ایسا شخص ناراض ہوجائے جو مستقبل میں انہیں کوئی اچھی آفر کرنے والا ہو تو اس پر وہ کیا کہیں گی؟مہوش حیات کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اگر میرے سچ بولنے سے وہ مجھے کاسٹ نہیں کریں گے تو میرا پہلا انتخاب سچ بولنا ہی ہوگا نہ کہ وہ مجھے کاسٹ کریں۔

مہوش حیات نے بولی وڈ میں کام کرنے والے پاکستانی فنکاروں کے ساتھ بھارت میں کیے گئے سلوک کے حوالے سے بتایا کہ ہمارے اداکاروں نے ان کی فلموں میں زبردست کام کیا لیکن انہوں نے کیا کیا؟ انہوں نے نہ تو ہمارے اداکاروں کو ویزا دیے، نہ فلموں کی پروموشنز کا حصہ بنایا، بس اپنا کام نکالا اور ٹشو پیپر کی طرح پھینک دیا لیکن میرے لیے میری عزت نفس سب سے اہم ہے ایمانداری سے بات کروں تو ہمیں بولی وڈ کی ضرورت نہیں اور نہ ہی بولی وڈ کو ہماری ضرورت ہے، ان کی انڈسٹری بہت بڑی ہے اور ہمیں اپنی انڈسٹری کے لیے کام کرنا چاہیے۔

 

install suchtv android app on google app store