رات کو موم بتی جلانا کتنا خطرناک ؟ تحقیق نے عوام الناس کوخبردار کردیا

 موم بتی فائل فوتو موم بتی

اکثر لوگ گھر میں خوشبودار موم بتی جلاتے ہیں لیکن اب اس حوالے سے برطانیہ سے ایسی خبر آ گئی ہے کہ آئندہ کوئی ایسی موم بتی گھر میں جلانے سے پہلے دو بار سوچے گا۔

 لندن کی رہائشی فرح لوریل فریسر نامی ایک خاتون نے رات کے وقت اپنے بیڈروم میں خوشبودار موم بتی جلائی اور سو گئی۔ جب وہ بیدار ہوئی تو اس کی ناک میں سیاہ کالک جم چکی تھی اور اسے شدید کھانسی کے ساتھ سیاہ رنگ کی بلغم آ رہی تھی۔

فرح لوریل نے یہ واقعہ اپنے فیس بک اکاﺅنٹ پر سنایا ہے۔ وہ لکھتی ہے کہ ”ایک گھنٹے بعد ہی میں بیدار ہوگئی تھی، اس کے باوجود میری حالت غیر ہو رہی تھی۔ میں نے فوری طور پر ایمبولینس کال کی۔ پیرامیڈکس نے آتے ہی مجھے آکسیجن لگا دی اور ہسپتال لے گئے۔ جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ اگر میں جلد نیند سے بیدار نہ ہوتی تو میری موت بھی واقع ہو سکتی تھی کیونکہ اس موم بتی سے کاربن مونو آکسائیڈ خارج ہو رہی تھی جو بہت زہریلی ہوتی ہے۔

install suchtv android app on google app store