مایا اور ہمایوں سعید بن گئے وزیر اعظم کی آواز، نئی مشن پر روانہ

پاکستانی اداکار ہمایوں سعید اور اداکار مایا خان فائل فوٹو پاکستانی اداکار ہمایوں سعید اور اداکار مایا خان

وزیر اعظم عمران خان کے اعلان پر تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات مظفرآباد روانہ ہوگئے۔ ہمایوں سعید کہتے ہیں دنیا کو دکھانا ہوگا کہ ہم مشکل وقت میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔

وزیر اعظم کے اعلان پر اسپورٹس اور شوبز سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے بھی مظفرآباد جانے کا اعلان کیا ہے۔

گلوکار فاخر کا جلسے میں شرکت کا علان کرتے ہوئے کہنا ہے سیاسی وابسطگیوں کو چھوڑ کر کشمیر کاز پر سب کو ایک ہونا چاہئیے۔

معروف اداکار ہمایوں سعید نے ٹوئٹر پر لکھا کہ دنیا کو دکھانا ہوگا کہ ہم مشکل وقت میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔۔ 

معروف گلوکار ساحرعلی بگا کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کے لیے آواز اٹھانے پر وزیراعظم کا ساتھ دیں۔

اداکارہ مایہ علی نے مظفر آباد جلسے میں شرکت کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے بھی شرکت کی درخواست کی ۔ان کا کہنا تھا اب وقت ہے کہ ہم مظلوم کشمیریوں کے لئے آواز اٹھائیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی جلسے میں شرکت کا اعلان کر چکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store