بھارت نے حمزہ عباسی کو آئی ایس آئی کا ایجنٹ قراردے دیا، وجہ جان کر آپ بھی حیران ہوجائنگے

بھارت نے حمزہ عباسی کو آئی ایس آئی کا ایجنٹ قراردے دیا فائل فوٹو بھارت نے حمزہ عباسی کو آئی ایس آئی کا ایجنٹ قراردے دیا

بھارتی میڈیا کے اینکرز اور نمائندوں نے پی ٹی آئی رہنماء اداکار حمزہ عباسی کو آئی ایس آئی کا ایجنٹ قراردے دیا، بوکھلاہٹ میں مبتلا بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ آرٹیکل 370 کو ختم کرنے پر کشمیری خوش ہیں جبکہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی اپنے کٹھ پتلی ایجنٹوں کے ذریعے کشمیر سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مودی سرکار کیلئے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کرنا گلے کی ہڈی بن گئی ہے۔ جس کو اب نہ نگلا جاسکتا ہے اور نہ ہی اُگلا جا سکتا ہے۔ آرٹیکل 370 کو ختم کرکے ہندوستا ن نے مقبوضہ کشمیر کے ٹکڑے کرنے، امریکا اوراسرائیل کے گٹھ جوڑ سے فلسطین ماڈل نافذ کرکے کشمیریوں کی نسل کشی کا جو اقدام اٹھایا ہے۔

اس پر بھارت کا چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا ہے، کہ کس طرح انتہاء پسند ہندوتنظیم آرایس ایس کے پیروکار اپنے نظریے کی پیروی کررہے ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنماء حمزہ عباسی حج کی سعادت کیلئے سعودی عرب گئے ہوئے ہیں۔ ان کا 6 اگست کواپنے ایک ٹویٹ میں کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ میری نے میری خامیوں پر درگزکیا اور مجھے سیدھے راستے پر لے آیا،میں اللہ کا شکرگزار ہوں کہ اس نے مجھے حج کی سعادت نصیب فرمائی ، انہوں نے کہا کہ میں 16اگست تک سوشل میڈیا استعمال نہیں کروں گا، جبکہ پاکستان اور کشمیر میں امن وسلامتی کیلئے دعا بھی کروں گا۔

install suchtv android app on google app store