مایا علی نے ماہرہ خان سے متعلق ایسی بات کی جان کر آپ بھی حیران ہو جائیں

  • اپ ڈیٹ:
کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ماہرہ کے ساتھ اسکرین شئیر کروں گی، مایا علی فائل فوٹو کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ماہرہ کے ساتھ اسکرین شئیر کروں گی، مایا علی

پاکستان فلم انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی ہیروئن مایا علی نے کہا ہے شوبزنس کی وجہ سے میرے والد نے تین برس تک مجھ سے بات چیت نہیں کی تھی لیکن ’’من مائل‘‘ میں ان کی اداکاری نے انہیں تبدیل کر دیا۔

مایا علی نے کہا کہ وہ زمانہ چلا گیا جب فلموں کی ہیروئنیں ایک دوسرے کے بال نوچتی تھیں اور چیختی چلاتی تھیں، لیکن اب ماحول بدل گیا ہے اس لیے عید ہر فلموں میں دوستانہ مقابلہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میں ماہرہ خان کی سب سے بڑی فین ہوں، کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ان کے ساتھ اسکرین شئیر کروں گی، وہ فلموں کی سپر اسٹار ہیں اس لیے میں خوش نصیب ہوں کہ پہلی فلم ’’طیفا ان ٹربل‘‘ کی ریلیز سے قبل ہی دوسری بڑی فلم میں کام کرنے کی پیش کش ہوگئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ شوبز کی وجہ سے میرے والد نے تین برس تک مجھ سے بات چیت نہیں کی تھی، لیکن ’’من مائل‘‘ میں میری اداکاری دیکھ کر کہا تھا کہ تم کو اس ڈرامے میں ضرور ایوارڈ ملے گا اور پھر ان کی دُعا قبول ہوئی اور مجھے لکس اسٹائل ایوارڈ سے نوازا گیا۔

install suchtv android app on google app store