بھارت کا پاکستان سے پنگا لینا مہنگا پڑگیا

پاکستانی اداکار اور ٹی وی میزبان فہد مصطفیٰ فائل فوٹو پاکستانی اداکار اور ٹی وی میزبان فہد مصطفیٰ

ورلڈ کپ سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر پاکستان میں جشن کا سماں ہے جس میں پاکستانی اداکار بھی بھرپور طریقے سے شریک ہیں اور بھارت کی ہار کا لطف لے رہے ہیں۔

پاکستانیوں کی جانب سے اس جشن کی وجہ صاف ظاہر ہے کہ انڈیا نے جان بوجھ کر انگلینڈ سے آسان میچ ہار کر پاکستان کو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کیا تھا۔

پاکستانی اداکار اور ٹی وی میزبان نے انڈیا کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست پر شکر ادا کیا اور کہا کہ آفیشل طور پر میرے لیے آج ورلڈ کپ ختم ہوگیا ہے۔ 


اداکار مرزا گوہر رشید نے بھارتی ٹیم کو شکست پر کھانے کی دعوت دے دی اور کہا ’ آﺅ ہمسائیو، مل کے پیزے برگر کھاتے ہیں۔‘

سینئر اداکار فیصل قریشی کو بھارت کی ہار پر 27 فروری کی وہ چائے یاد آگئی جو بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو پاکستان میں پلائی گئی تھی۔

اداکار فیضان شیخ نے انڈیا کی ہار پر 92 کے ورلڈ کپ کی ایک اور نشانی ڈھونڈ نکالی اور لکھا ’ 92 میں بھی انڈیا ذلیل ہوا تھا۔‘

 اداکار عدنان ملک نے انڈیا کی ہار پر اسے تقدیر کا بدلہ قرار دیا۔

 

install suchtv android app on google app store