ماہرہ خان کی "ہاں" فہد کا دل لے بیٹھی

اداکارہ ماہرہ خان اور اداکار فہد مصطفیٰ فائل فوٹو اداکارہ ماہرہ خان اور اداکار فہد مصطفیٰ

اداکارہ ماہرہ خان نے اداکار فہد مصطفیٰ کو ’’ہاں‘‘ کردی ہے، ماہرہ خان نے فہد مصطفیٰ کو شادی کے لیے نہیں کی بلکہ ایک ساتھ فلم میں کام کرنے کے لیے ہاں کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دراصل چند روز قبل ماہرہ خان نے فہد مصطفیٰ کی گیم شو’’جیتوپاکستان‘‘میں شرکت کی تھی اور وہاں دونوں نے مل کر خوب ہلہ گلہ کیا۔

ماہرہ اور فہد کو پہلی بار اسکرین پر ایک ساتھ دیکھ کر دونوں کے مداح بھی بے حد پرجوش نظر آئے جب کہ ایک صارف نے تو ٹوئٹر پر دونوں کو ایک ساتھ فلم میں کاسٹ کرنے کا بھی مطالبہ کردیا۔

فہد مصطفیٰ کو بھی یہ آئیڈیا بے حد پسند آیا اور انہوں نے ماہرہ خان سے پوچھا ’’بولو ہاں کہ نا‘‘جس پر ماہرہ خان نے ’’ہاں‘‘ کہتے ہوئے ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے رضامندی ظاہر کردی۔ 

install suchtv android app on google app store