سائیکلنگ کے دیوانے جوڑے کی پاکستان آمد

سائیکل پر دنیا بھر کے سفر کو نکلا سلاویا کا جوڑا پاکستان پہنچ گیا ہے فائل فوٹو سائیکل پر دنیا بھر کے سفر کو نکلا سلاویا کا جوڑا پاکستان پہنچ گیا ہے

سائیکل کے ذریعے دنیا کے 33 ممالک کا سفر طے کرنے والا سلاویا جوڑا اس وقت پاکستان میں موجود ہے۔

سائیکل پر دنیا بھر کے سفر کو نکلا سلاویا کا جوڑا پاکستان پہنچ گیا، اس موقع پر سائیکلسٹ میرکو نے کہا کہ 2002 میں اپنے ملک سے دنیا کی سیر کو نکلے، سائیکل ہی ہمارا گھر بار ہے، ہمیں ویزے کی کبھی مشکل پیش نہیں آئی جب کہ ہم نے فیس بک کے ذریعے اپنا حلقہ احباب بڑھایا۔

سائیکلسٹ کاتیہ کا کہنا تھا کہ سائیکلنگ سے ہم کو لوگوں کی ثقافت، رہن سہن، موسم اور خوراک کا پتہ چلتا ہے ہم ہاتھوں سے جیولری بناتے ہیں جو ہمارا ذریعہ معاش ہے، فیس بک فرینڈز ویزوں کے حصول اور رہائش میں مدد کرتے ہیں جب کہ پاکستان سے ہمیں بہت عزت اور محبت ملی۔

پاکستانی سائیکلسٹ بھی دنیا کا سفر کریں، کراچی میں گھوم کر بہت مزا آیا۔

سلاویا کا سائیکلسٹ جوڑا اس وقت بلوچستان کے سفر پر روانہ ہوگیا ہے اور وہ پیر کو واپس کراچی آئیں گے۔

install suchtv android app on google app store